اقرا اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں یوم اردو کے موقع پر تمثیلی مشاعرے کا انعقاد

0

 



اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا ڈی ایل ایڈ کالج میں یوم اردو کے موقع پر تمثیلی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی افتتاحی تقریب کا آغاز نزہت شیخ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ کالج ہذا کی پرنسپل کی زیر صدارت مشاعرے کا افتتاح اقرا بی ایڈ کالج کی لیکچرار نیلوفر شیخ میڈم کے دست مبارک ہوا۔ نیلوفر میڈم نے ہی فرائض منصفی ادا کیے۔ شیخ رفیق سر نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ ڈی ایل ایڈ سال اول اور دوم کی طالبات نے ادا جعفری، پروین شاکر ، علینہ عترت، نازیہ سحر، نوری عزیز ،عنبرین حسیب عنبر، فاطمہ حسین کا کردار مزنہ راحت، فردوس شاہ، علینہ شیخ، مصباح ابرار خان، طوبی(طوبا) پٹھان، سامیہ صدیق، فرحت اعجاز، الماس شیخ، نوشین شاہ نے بالترتیب ادا کیا اور ان کا کلام نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ نیلوفر میڈم نے علامہ اقبال کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو مسلسل کوشش کی ترغیب دی ۔صدارتی خطبے میں محترمہ سعیدہ وکیل صاحبہ نے فرمایا کہ اردو ادب میں خواتین کی کارکردگی نمایاں ہیں لیکن ہم ان سے متعارف نہیں ہیں۔ ان شاعرات سے متعارف کروانا اور طالبات کی مخفی صلاحیتیوں کے اظہار کی ترغیب کے لیے اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ آج ہماری نئی نسل اردو زبان سے دور اور میسیج زبان سے قریب ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں ہمیں اردو کی بقا کے لیے شدید محنت کرنی ہوگی اور یہ صرف معلم ہی کر سکتے ہیں ۔ 

پروگرام اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض ڈی ایل ایڈ سال دوم کی طالبہ نزہت شیخ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ شکریہ جمیل خان سر نے ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے شیخ رفیق سر ، وسیم اختر سر، اسما میڈم اور جمیل سر کی محنت رہی۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)