سنویدھان کی شان، بنے گا فتح میدان جمہوریت کے دشمنوں سے کیجئے جنگ کا اعلان

0

جمہوریت کے دشمنوں سے کیجئے جنگ کا اعلان....

جمعہ کو شہر کے سبھی راستے جاکر ملیں گے فتح میدان

17 مںٔی جمعہ کو فتح میدان میں سماجوادی پارٹی کے تاریخ ساز جلسہ عام سے ہونگے کئی اہم انکشافات


ساتھی نہال احمد صاحب کی روایت رہی ہے کے کسی بھی الیکشن کا اخری تشہیری جلسہ تاریخی فتح میدان میں لیا کرتے تھے اور اسی میدان سے شہر سمیت ریاست و ملک میں ہورہی فرقہ پرستی، ظلم و زیادتی کے خلاف حکومت تک اقلیتوں کی آواز پہنچانے اور انتخاب کا رُخ موڈنے کا کام کیا کرتے تھے، ساتھی نہال احمد صاحب کی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے 20 مئی بروز پیر کو ہونے والے پارلیمنٹ الیکشن میں سماج وادی پارٹی کے تاںٔید کردہ "انڈیا اتحاد" کی اُمیدوار شوبھا تاںٔی بچھاؤ کی کامیابی کیلئے وارثین نہال احمد کے ذریعے نہالی انداز میں انتخابی حکمت عملی کس طرح اپنائی جائے؟ یہ طئے کرنے کیلئے نہال احمد صاحب کی گھن گرج کے گواہ تاریخی فتح میدان پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے آخری تشہیری جلسہ عام کا انعقاد بروز جمعہ 17 مئی شام 7 سے 10 بجے تک کیا گیا ہے

شہریان فتح میدان میں ہونے والے تاریخ ساز جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے فرقہ پرستوں اور فرقہ پرستوں کے دلالوں کے دانت کھٹّے کریں

شان ہند نہال احمد۔ صدر سماج وادی پارٹی مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)