جلگاؤں میں اردوگھر کی منظوری

0

 صحافیوں ادباء و اردو داں طبقہ سمیت سماجی خدمتگاروں میں خوشی کی لہر خاندیش اردو کونسل کی کوششوں کا ثمرہ


جلگاؤں (ذینب ساجد پٹیل) آج مہاراشٹر کی مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے اعلان کے مطابق ریاست کے ١٢ مقامات پر اردو گھر کی تعمیر کیئے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔جس میں جلگاؤں بھی شامل ہے۔اس خبر کے جلگاؤں پہونچتے ہی شہر جلگاؤں کے شعراء ادباء و صحافیوں سمیت سماجی خدمتگاروں و مجموعی اردو داں طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔ جلگاؤں میں اردو گھر کا سب سے پہلے خاندیش اردو کونسل کے سیکریٹر سعید پٹیل نے سماج وادی پارٹی کے ریاستی سیکریٹری رئیس یوسف باغبان کےذریعے سماج وادی کے ریاستی صدر و ایم۔ایل۔اے ابوعاصم اعظمی کے ذریعے مہاوکاس آگھاڑی کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کرکے جلگاؤں کے سماج وادی پارٹی کے وفد نے مذکورہ مطالبے کو کیاتھا۔آج اردو گھر کے سرکاری اعلان کے بعد سماج وادی کے ریاستی سیکریٹری رئیس باغبان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاندیش اردو کونسل کے صدر عقیل خان بیاولی و سیکریٹری سعید پٹیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی و مبارکباد پیش کرتے ہوۓ ان دونوں حضرات کو گلہاۓ عقیدت پیش کیا و منہ میٹھا کیا۔ اس موقع پر فہیم پٹیل ، رئیس سلیم باغبان ، دانش شیخ ، مشتاق بھیشتی ، ادریس منیار ، میر ناظم علی ،عاصم خان وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)