مالیگاؤں: عائشہ نگر کے پاس لگی بھیانک آگ سے ہوا بڑا نقصان

0



 مالیگاؤں:9/مئی (سمیر انڈین/اردو رپورٹر) گذشتہ شب رات 8 بجے شہر مالیگاؤں کے عائشہ نگر سے متصل بسمہ الله باغ میں بھیانک آگ لگنے کا سانحہ پیش آیا۔ آگ اتنی خطرناک تھی کہ اس کی زد میں آنے سے تقریباً 8 سے 10 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ واضح رہے آگ لگنے کی بنیادی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ اس حادثے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے مگر بڑے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ کسی کی شادی کا مکمل ساز و سامان، کسی کی سال بھر کی جمع کی ہوئی بسی کی رقم تو کسی کی پاس رکھی ہوئی امانت اس آگ میں جل کر تباہ ہو گئ۔ 


بتایا جارہا ہے کہ آگ رات تقریباً 8 بجے لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ کو اطلاع دی گئی فائر بریگیڈ عملہ اور علاقے کے نوجوانوں کی کوشش سے آگ پر قابو پایا گیا۔ مگر اتی کرمن کی وجہ سے گلیاں تنگ ہونے کے سبب فائر بریگیڈ گاڑی کو داخل ہونے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اس واقع کے بعد سیاسی رہنماؤں کا دورہ شروع ہوچکا ہے۔ جہاں وہ بڑے بڑے وعدوں کی خیرات بھی بانٹے گے۔ مگر ہمیں دیکھنا ہوگا گذشتہ دنوں ہوئے جائے حادثات پر پہنچ کر انھوں نے جو وعدہ کیا تھا اسے وفا کیا کی نہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)