پورے شہر سے ووٹر حضرات اپنی ووٹر سلپ دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ سے حاصل کریں

0

20مئی 2024 کو ہونے والے پارلیمنٹ چناؤ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے ووٹر سلپ کا ہونا ازحد ضروری ہے
 جسے پولنگ سینٹر پر بتانے کے بعد پریسائیڈنگ آفیسر ووٹ دینے کی اجازت دیتا ہے آپ کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہونے کے باوجود آپ کے پاس ووٹر سلپ نہ ہوتو حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کے حالات ایسے بنے ہوئے ہیں کہ ہمیں ووٹ دینا انتہائی ضروری ہوگیا ہے اس لئے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ سے با آسانی پورے شہر کے ووٹروں کے لئے ووٹر سلپ تقسیم کرنے کا نظم کیا ہے اس لئے ایسے ووٹر جنھیں اپنے BLO سے ووٹر سلپ نہ ملی ہو انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے ساتھ SHE یا GSZ سیریز سے شروع ہونے والے شناختی کارڈیا گزشتہ اسمبلی الیکشن کی ووٹر سلپ لیکر آئیں اور دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ پر روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک اپنی ووٹر سلپ حاصل کرلیں ساتھ ہی ساتھ ووٹر حضرات کا پولنگ سینٹر بھی بتایا جائے گا ووٹر حضرات اس بات کو نوٹ کرلیں کہ 1994میں بنے شناختی کارڈ جس کی سیریز MT/13/73 سے شروع ہوتی ہے وہ نہ لائیں کیوں کہ اس سیریز کا ریکارڈ ووٹر لسٹ میں نہیں ہے اس قسم کی اطلاع بغرض اشاعت سہیل ماسٹر نے روانہ کی

شفاف نظام حکومت قائم کرنے کے لئے اور فرقہ پرستوں کا صفایا کرنے کے لئے اس پوسٹ کو اپنا ملی فریضہ سمجھ کر شہر کا ہر بیدار شہری دیگر گروپ میں سینڈ کرے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)