یکم مئی مہاراشٹر ڈے کے موقع پر صبح آٹھ بجے تحصیلدار آفس میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں قومی ترنگے کو سلامی دی گئی

0

 جاری ماہ کی 20 تاریخ کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن کی ووٹنگ کے دن ہر شہری سو فیصد ووٹنگ کرنے کیلئے ضرور حصہ لے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا پیغام



مالیگاؤں ( پریس ریلیز) آج بروز بدھ یکم مئی کو مہاراشٹر ڈے ریاست کی 65 یوم تاسیس کے موقع پر حکومت کے جی آر نوٹیفکیشن کے مطابق مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں قومی جھنڈے کو سلامی دی گئی اس موقع پر شہر ایڈیشنل کلکٹر، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو، پرانت آفیسر نیتن سدگیر، تحصیلدار نیتن دیورے وغیرہ موجود تھے بعد از مفتی اسمٰعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 1 مئی کو مہاراشٹر ڈے اور مزدور ڈے ہے آج سے 64 سال قبل مرکزی حکومت کے زیر مہاراشٹر ریاست کا قیام عمل میں آیا تھا جب سے لے کر آج تک پورے ملک میں سب سے زیادہ ترقی و وکاس کے کام ہماری ریاست مہاراشٹر میں ہوۓ ہے اور مرکزی حکومت کو فی ایک روپے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا مہاراشٹر ہے آج اس موقع پر ہم سب کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ یہ امید کرتے ہیں کہ ریاست کا ہر شہری اسکی ترقی و کامیابی کیلئے تن من دھن سے لگا رہے گا اسی کے ساتھ آج ملک میں پارلیمنٹ الیکشن ہورہے ہیں مہاراشٹر میں الیکشن مرحلے وار ووٹنگ ہورہی ہے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کو 20 مئی کو ووٹنگ ہے مَیں اپنی جانب سے تمام سرکاری و پولس پرشاسن کی جانب سے اپیل کرتا ہوں سو فیصد رائے دہی میں حصہ لیں، یہ جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک نے یہاں پر ہر شہری کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے کا حق دیا ہے اس دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے ہر شہری سو فیصد ووٹ کرنے کی کوشش کریں یوجنا بناۓ، ہر شخص یہ ذمہ داری لے لیں مَیں اپنی اور تمام گھر والوں کی مکمّل ووٹنگ کراؤں گا اور پولنگ بوتھ تک اسکی محنت کریں، تو سو فیصد ووٹ ہوگی میرا ایسا ماننا ہے ہم صبح کے اولین ساعتوں میں ٹھنڈے وقت میں ووٹنگ کرکے آجائے، پانچ سال میں ایک مرتبہ ایسا آتا ہے اس لیے تھوڑا سا وقت نکال کر قربانی دیں اور ووٹنگ کریں، امید ہے کہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے لوگ اس اپیل پر توجہ دیں گے اور اس پر عمل کریں گے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)