الیکٹرک شارک لگنے سے سائزنگ مزدور شیخ امیر کی ہوئی موت

0


 مالیگاؤں: 19 جولائی / بروز منگل عبداللہ سائزنگ میں کام کرنے والے 22 سالہ شیخ امیر کی الیکٹرک شاک لگنے کے سبب موت واقع ہوگئی ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ شیخ امیر شیخ بھکن 22 سال ساکن بسمہ اللّه نگر (عائشہ نگر کے بازو میں)  یہ لڑکا سائزنگ میں کام کرتا تھا تہوار کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد حسب معمول یہ لڑکا سائزنگ میں کام پر گیا۔ اس دوران سائزنگ میں کسی کام کے لئے اس نے سیڑھی کو پکڑا اس درمیان اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس کے بعد زخمی شیخ امیر کو سول اسپتال پہونچایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا

معلوم ہوکہ مرحوم شیخ امیر کے اہل خانہ میں ایک معزور ماں ایک بہن اور ایک بھائی بتایا گیا ہے جبکہ والد کا انتقال ہوچکا ہے مرحوم شیخ امیر کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں شفیق اینٹی کرپشن، جاوید ممبر و دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ہے. مرحوم کی تدفین بعد نماز عصر عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ہے. 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)