ڈاکٹر رضوانہ سلطانہ ثمیر خان پٹھان کا اعزاز۔

0

 


جلگاؤں ( نامہ نگار) جلگاؤں ڈسٹرکٹ ٹیچینگ اینڈ نان ٹیچینگ سرونٹس کو آپریٹیو کرڈیٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اعلی نمبرات سے امتحانات کامیاب کرنے والےطلبہ کے لئے ایک خصوصی اعزازی تقریب کا انعقاد سوسائٹی کے دفتر میں موظف ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک ڈیویزن نیل کنٹھ گایکواڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اقراء یونانی میڈیکل کالج جلگاؤں کی طالبہ ڈاکٹر رضوانہ سلطانہ ثمیر خان پٹھان کو سند و مومینٹو دیکر اعزاز سے نوازا گیا موصوفہ نے بی یو ایم ایس کا امتحان اول درجہ میں ٧٤فیصد نمبرات کے ساتھ کامیاب کیاہے۔ اس موقع پر جلگاؤں شہر کارپوریشن کی میئر راج شری مہاجن، ضلع ایجوکیشن آفسر وکاس پاٹل سوسایٹی کے صدر گیانیشور بھیروڈ مہاراشٹر اسٹیٹ ہیڈماسٹرس فیڈریشن کے ریاستی صدر جے کے پاٹل، رکن سوسائٹی صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر، دیگر ارکین سوسائٹی سابق صدور، سمیت ضلع کی کئ بڑی تعلیمی علمی ،شخصیات موجود تھیں ڈاکٹر رضوانہ سلطانہ کو ملے اس اعزاز پر حلقہ احباب و اہل خانہ نے ان کی ستائش کی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)