کرناٹک کے چتردرگا میں 38 سالہ سمیع اللہ نامی نوجوان پر کل شام نوتن گوڑا نامی نوجوان نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ سمیع اللہ آلور جامع مسجد میں وقف کمیٹی کے ذریعہ مقرر کردہ انچارج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔