گلوریئس اکیڈمی میں کریئر گائیڈنس پروگرام کامیابی سے ہمکنار

0

 دسویں جماعت میں کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا


مالیگاؤں (پریس ریلیز) منٰى یونیورسل ٹرسٹ'  مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری گلوریئس اکیڈمی میں گزشتہ روز محلہ باغِ صدیق و اطراف مسجد زبیدہ اسحاق کے دسویں جماعت میں کامیاب خوش نصیب طلباء و طالبات کا استقبال کیا گیا-  اس موقع پر طلبہ کی کریئر کونسلنگ  بھی کی گئی. 

اس تقریب میں طلباءوطالبات کو دسویں کے بعد کن کن اِسٹریم میں اپنا کریئر بناسکتے ہیں اس کی معلومات فراہم کی گئی. نیز دسویں اور بارہویں کے بعد کن کن کورسز میں ڈائریکٹ ایڈمشن لیا جاسکتا ہے. ملک کے معتبر اعلی تعلیمی و تحقیقی ادارے ادارے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی 

 کے بارے میں مکمل معلومات اور ان میں ایڈمیشن کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے اس عنوان سے پروفیسر حبیب الرحمٰن نے مکمل رہنمائی کی-

پروفیسرساجد نعیم نے بھی حاضرین  سے خطاب  کیا اور طلبہ کو دین و دنیا دونوں میدان میں سبقت لے جانے اور والدین کو بھی بچوں کی تعلیم سے آگاہ ہونے کی ترغیب دی.ساتھ ہی کراٹے ماسٹر مدثّر حسین نے بھی طلباءوطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ "غربت کبھی بھی تعلیم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی". یہ اپنی انفرادی نوعیت کا کامیاب پروگرام رہا جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین  نے بھی بھرپور دلچسپی سے شرکت کی اور یہ خیال ظاہر  کیا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیئے.

گلوریئس اکیڈمی اور محترم  نثار ایم آر کی جانب سے خوش نصیب طلباءوطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئےتحفہ بطور انعام دئیے گئے. مولانا عبداللّٰہ مظاہری صاحب (امام مسجد زبیدہ اسحاق)  کی صدارت میں قاری فیضان صاحب کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا- نظامت کے فرائض جناب عمران راشد صاحب نے احسن طریقے سے انجام دئیے- 

 مولانااسحاق ہائی اسکول( سمکسیر) کے ہیڈ ماسٹرمحترم شفیق سر نے طلبہ کو بہترین انداز و مثال کی ذريعے حوصلہ افزائی کی اور رسم شکریہ ادا کیا-  آخرمیں امام صاحب کی دعا کے ساتھ  پروگرام کا اختتام ہوا-اس پروگرام میں ڈاکٹر محمّد مصطفےٰ انصاری صاحب، پروفیسروسیم موسیٰ صاحب و دیگر تشریف فرما رہے-اللّٰه پاک سے دعا ہے کہ تمام ہی طلباءوطالبات کا  مستقبل روشن ہو-

 کسی طالب علم کو گائیڈنس کی ضرورت ہو تو وہ ایکسپرٹس سے یا گلوریئس اکیڈمی میں براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں-پتہ: گلوریئس نرسری اینڈ پلے اسکول

گٹ نمبر 202،نزد مسجد زبیدہ اسحاق،باغ صدّیق،اقصیٰ کالونی موبائیل ٹاور کے پاس، مالیگاؤں



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)