جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کی عوامی فلاحی تنظیم سید نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن نے حال ہی میں نعمت پورہ چوک میں أطراف کے بچوں کو تعلیمی وسائل کی تقسیم کا کار خیر انجام دیا اس موقع پر ادارے کے صدر ایاز علی نے اظہار خیال فرماتے ہوئے کہاکہ ہر زمانہ میں تعلیم کی اہمیت و مقام بڑا رہا ہے جنہوں نے اس کی اہمیت کو سمجھا وہ آگے نکل گئے ۔لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم ہر حال میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی ترغیب دیں۔ اور ہر طرح سے ان کا تعاون کریں ساتھ ہی کریئر کے صحیح انتخاب سے متعلق بھی رہنمائی کی اس موقع پر اسلم باوا اشرفی ناظمپینٹر، جاوید شیخ ،الیاس نوری،الحاج یوسف علی سید،ناظمقریشی،جاوید اختر وغیرہ بطور مہمانان خصوصی موجود تھے کامیابی کے لئے ادارہ کے صدر و اراکین نے محنت کی ۔
Tags:
تعلیمی نیوز