مالیگاؤں عیدگاہ گراونڈ کے پاس ہوا ایک شخص کا قتل

0


 مالیگاؤں (اردو رپورٹر) 5 جولائی، گذشتہ 1 جولائی کو ایکاتمتا چوک عیدگاہ گراونڈ کے پاس کسی نامعلوم شخص نے ویجو باگول پر جان لیوا حملہ کیا اس حملے میں ویجو باگول شدید زخمی ہوگیا جسے بغرض علاج مقامی ہسپتال میں داخل کرایا مگر حالت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسے ناشک کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔ جہاں دوران علاج آج ویجو کی موت واقع ہوگئی

ویجو بھائے گاؤں سنویدھان نگر کا ساکن تھا اہل خانہ میں 11-12 سال کے دو لڑکے، 15 سال کی ایک لڑکی بیوی، ماں اور بہن شامل ہے ویجو اپنے اہل خانہ میں اہم شخص تھا۔


اس واقع کی خبر سے علاقے میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔ علاقے کے سرکردہ افراد نے ویجو کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کی جلد گرفتاری کر اہل خانہ کو انصاف دینے کی مانگ کی ہے۔ جبکہ ڈی وائے ایس پی پردیپ کمار جادھو نے بھی مجرم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلانے کی یقین دہانی کی ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)