جمعیت علماء اس سال سے تین سالہ میعاد ٹرم کیلئے ایک لاکھ سے زائد ممبر سازی کا کام کریں گی

0

 قتل و اقدام قتل اور خودکشی کے سد باب کیلئے مرکزی اصلاحی کمیٹی کے ذریعے کام کیا جائے گا

جمعیت علماء مدنی روڈ پر صدر جمعیت علماء مفتی اسمٰعیل قاسمی کی صدارت میں میٹنگ میں اہم فیصلے لیے گئے


مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل رات 21 اپریل دس بجے کے قریب دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر میٹنگ جنرل سیکرٹری عبدالمالک بکرا کی ایماء پر بلائی گئی جسکی صدارت صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے فرمائی،تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد ایجنڈے کی خواندگی کے بعد اراکین کی رائے مشورے ہوئے بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی نے صدارتی خطبہ سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعیت علماء مدنی روڈ کے دفتر پر ملک کے موجودہ حالات اور شہر میں جو تنازعات پیدا ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے خودکشی ہورہی ہے، قتل و اقدام قتل کے معاملات پیش آرہے ہیں میٹنگ ہوئی جس میں جمعیت علماء ورکنگ کمیٹی کے تمام افراد اور اسی طرح مدعوین خصوصی نے شرکت کی، اور طے یہ ہوا کہ جمعیت کے چھ زون حلقے ہیں اور ہر زون کے اندر ایک ایک جلسہ لیا جائے اور جلسہ لے کرکے خودکشی اور اس کے سدباب کیلئے تفصیلی گفتگو کی جائے، شہر میں جو قتل غارت گری بڑھتی جا رہی ہے اور نشہ کی حالت میں لوگوں کا قتل کرکے یا اس طرح زخمی کرکے چھوڑ دیتے ہیں اور شہر کا امن و امان متاثر ہوتا ہے اس تعلق سے بات چیت کی جائے اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر عام مسلمانوں کو ووٹ دینے کی طرف راغب کیا جائے، ووٹ دینا ہر ہندوستانی پر ضروری ہے ہمارے ملک میں اگر ووٹ نہ دیا جائے تو کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوتی ہے جبکہ دنیا میں ایسے بھی کچھ ممالک ہیں کہ اگر آپ اس ملک کے شہری ہیں تو آپ کو ہر حال میں ووٹ کرنا پڑے گا اور اگر آپ نے ووٹ نہیں کیا ہے تو قانوناً مجرم اور گناہگار ہونگے اور اس پر سزا بھی ہوسکتی ہے ہندوستان میں یہ بات نہیں ہے لیکن ملک کے موجودہ حالات جس رخ پر جا رہے ہیں اگر صحیح مانو میں سمجھا نہیں گیا تو ملک کو اور ملک میں بسنے والوں تمام مسلمانوں کو اسلام کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انکے حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر ایسے لوگ برسرِ اقتدار رہے تو آنے والے دن ہندوستانیوں کیلئے اور زیادہ سخت ہونگے اس لیے لوگوں کو ووٹ دینے کا قانونی حق ہے اور آپ کو اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ دینا چاہیے، ہم کوشش کریں کہ 100سو فی صد ووٹنگ ہو، اور اگر مسلمان سو فی صد ملک میں ووٹنگ کرنے لگ جائیں تو ملک کے حالات بدل جائے گے ایسا ہماراماننا ہے اس لئے جمعیت علماء اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ لوگوں کو ووٹ دینے کی طرف توجہ دلائی جائے کہ ہر شخص ووٹ دیں، دوسری بات وقت آنے پر ہم ہمارے اکابرین کی رائے پر کسے ووٹ کرنا ہے اس بات کا بھی میٹنگ لے کرکے اس بات کا اعلان کریں گے تیسری بات یہ ہے کہ جمعیت علماء کی یہ میٹنگ ممبر سازی مہم کے متعلق ہے جمعیت علماء کا پہلے دو سال کا ٹرم رہتا تھا اور اب جمعیت علماء کی میعاد تین سال کے لیے کردی ہے جمعیت علماء کی مرکزی ورکنگ کمیٹی جو ہے انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرم میعاد تین سال پر مشتمل ہوگا، اب یہ ممبر سازی مہم تین سال کیلئے ہونگی اور اب ہم یہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ممبر بنیں، اور جمعیت علماء کو طاقت پہنچے اور اسکی آواز کو میں طاقت پیدا ہو اور جمعیت علماء جس طرح ملک و ملت کیلئے کام کرتی ہے اسکو دیکھ کرکے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں بھی ممبر بناۓ لیکن وقت نہیں ہوتا ممبر سازی کا ممبر بنانے کا آج ممبر سازی ہورہی ہے ان تک ہمارا پیغام پہنچایا جائے انھیں اطلاع و خبر پہنچنا چاہیے، تاکہ جو لوگ درمیان میں ممبر سازی کیلئے ممبر بننا چاہتے ہیں وہ اسوقت ممبر بن جائے پچھلے میعاد میں ہم نے تقریباً ایک لاکھ کے قریب ممبر سازی کی تھی اب کوشش یہ کرنا ہے کہ پچھلے سال کی تعداد میں اس سے زیادہ لوگوں کو ممبر بنا سکے اس لیے میٹنگ لی گئی اور ممبر سازی کیلئے پورے شہر میں شدومد کے ساتھ کوشش کریں گے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)