وزیراعظم کے بیان سے بھارت دیش کی جمہوریت اور سیکولر شبیہ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے. صدر راشٹریہ مسلم مورچہ.

0

 مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں راجستھان میں ایک انتخابی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف بھارت دیش کے 56انچ سینے والے وزیر اعظم کے دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر اکبر سیٹھ اشرفی نےاس بیان کو پوری دنیا میں بھارت کی بدنامی کا باعث قراردیا۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک طرف ملک کا وزیراعظم 400 چار سو سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام کو ڈرا بھی رہے ہیں کہ اگر اپوزیشن جیت گئی تو کیا ہوگا؟                                                     

       راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت اعلئ عہدوں پر فائز افراد انتخابی جلسوں میں بیہودہ بتائیں کہہ کر اپوزیشن کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔                                         


مسلمانوں کے تعلق سے وزیراعظم کے بیان پر راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر نے کہا کہ کسی مخصوص کمیونٹی کے بارے میں نام لے کر غلط باتیں کہنا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی کمیونٹی کی توہین ہے، یہ ایک انتہائی قابل اعتراض بیان ہے جس کے لیے معافی بھی نہیں مانگی جا سکتی۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر نے کہا کہ بھارت دیش کا وزیر اعظم ایسا بیان اس لیے دے رہا ہے کہ اس کے اپنے حامی بھی اس کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ تاریخ وزیراعظم کے ان جملوں کو یاد رکھے گی اور تاریخ اس کے لئے وزیر اعظم کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔۔اپنے بیان کے آخر میں صدر راشٹریہ مسلم مورچہ نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بیان کی بھرپور مذمت کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)