ممبئی میں کروڑوں کا‌ سونا‌ چاندی ضبط

0

نئی دہلی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے حکام نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ کیا ہے۔ ڈی آر آئی نے خصوصی مہم چلاتے ہوئے 10.48 کروڑ روپئے مالیتی سونا، چاندی، نقد رقم کے ساتھ دو آفریقی شہریوں سمیت چار افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

 

ڈی آرآئی کے حکام کےمطابق جنوبی ممبئی کے ایک سونا پگھلانے والے ورکشاپ میں تلاشی کی مہم انجام دیتے ہوئے دو افریقی شہریوں سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ افریقہ سے سونے کی ممبئی اسمگلنگ کی گئی اور زاویری بازار میں اسے پگھلا کر مارکٹ میںفروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈی آر آئی افسران نے بتایا کہ میلٹنگ پلانٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ا بیرونِ ملک سے آیا 9.31 کلو سونا اور 16.66 کلو چاندی برآمد ہوئی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)