مالیگاؤں شہر کے اُن تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو(کیسری, سفید،پیلا يا کسی بھی کلر کا) اس اعلانیہ کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ابھی تک جنہیں راشن دکان سے (کسی بھی راشن کارڈ پر) PMGAKY اسکیم کے تحت مفت میں اناج نہیں مل رہا ہے وہ اس بابت میں وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر خوراک پیوش گوئل و ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط کے ذریعے شکایت درج کرائیں۔ انشا اللہ اُن کی شکایت کا حل نکلے گا
گذشتہ ماہ 23 دسمبر 2022 کو مرکزی وزیر خوراک پیوش گوئل نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 1 جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک ہندوستان کے تمام راشن کارڈ ہولڈرز (کیسری, سفید،پیلا يا کسی بھی کلر کا)کو PMGAKY کے تحت راشن دکان سے مفت میں اناج دیا جائے گا۔
عوام سونے کا بہانہ نہ کریں،بلکہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے راشن کارڈ،آدھار کارڈ کا زیراکس لے کر کسی بھی ٹائپسٹ کے پاس جائے اپنی شکایت ٹائپ کروا کر نیچے دیئے گئے پتہ پر 5 روپے کا ٹکٹ لگا کر ارسال کر دیں۔انشا اللہ آپ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی۔
شکایت ان پتوں پر لکھیں
1. Honble Shri Narendra Modi ji
Prime minister Govt of India
Parliament House
New delhi 110001
2. Honble Shri Piyush Goel ji،
Consumer Affair Minister
Govt of India
C/1/12 Pandara Park
New Delhi 110003
Email piyush.goyal@gov.in
3. Honble Shri Eknath shinde
Cheif Minister Govt of Maharashtra
Mantralaya
Mumbai 32
Email of cm cm@maharashtra.gov
لیڈر اپنی لیڈری سے باز نہیں آتے جب اُن کی حکومت ہوتی ہے تو خواب خرگوش میں پڑے رہتے ہیں بعد میں انہیں ہوش آتا ہے کہ عوام کے کام کرنا ہیں تب جلسہ،جلوس اور عوامی تحریک کی سوجھتی ہے۔
کیوں نہ ایک عام آدمی اپنی حیثیت کو جان کر سونے کا بہانہ چھوڑ کر وزیر اعظم اور دیگر وزراء سے ڈائریکٹ کانٹیکٹ کر کے اپنی شکایات منوالے ۔ عوام صرف ایک بار اس فارمولے پر عمل کر لے مستقبل میں اپنے کام کروانے کے لیے کسی بھی لیڈر کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ وہ اپنے آپ کو ایک مکمل لیڈر محسوس کرے گا
ڈاکٹر عارف انجم 9370664181