جلگاؤں (شیخ زیان احمد): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسیایشن اردو میڈیم کے اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ہے جو اساتذہ کے حقوق کے ساتھ طلبہ کی بھی اِسلامی خطوط پر اخلاقی و ذہنی نشوونما پر زیادہ قوت صرف کرتی ہے۔اس تنظیم کی جانب سے ضلع جلگاؤں کی تمام نجی اردو اسکولس میں آئٹا کے تعارف کے ساتھ اسلامی کاز اور فکر کے حصول کے ضمن میں تعاون کے لیے اسکولس سے گزارش بھی کی گئی۔ضلع جلگاؤں کے سیکریٹری ساجد عبدالرؤف نے تنظیمی تعارف پیش کیا اس وفد میں تصویر میں: حضرت شیخ الہند اردو پرائمری اسکول،جلگاؤں میں لی گئی ایک یادگار تصویر میں آئٹا کے ذمہ داران کے ساتھ اسکول کے صدر مدرس وجملہ اسٹاف کو دیکھا جاسکتا ہے۔
Tags:
تعلیمی نیوز