اعزاز صرف اعزاز نہیں ؛ بلکہ کیۓ گئے کاموں کا حاصل ہوتا ہے۔ایم۔ایل۔اے شریش چودھری

0

 ڈاکٹر عبدالکریم سالار کو متاع خاندیش ایوارڈ تفویض  

راویر کے کرجود کی ابوالکلام آزاد لائبریری کے سالانا مختلف شعبوں کےناموروں کو اعزازات تفویض


جلگاؤں (سعید پٹیل)راویر تحصیل کے کرجود اس گاؤں کی نمایاں سرگرمیوں کو انجام دینے والی مولانا ابوالکلام آزاد عوامی لائبریری کی جانب سے یوم تعلیم کےموقعہ پر ہر سال لائبریری کےمختلف ناموں سے منسوب ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے۔امسال بھی اعلان کےگئے ایوارڈ کی تفویض کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقعہ پر سماج کے مختلف شعبوں سے منسلک فرض شناس ناموروں کو ایوارڈ کی تقریب سے راویر تحصیل کے کانگریس ایم۔ایل۔اے شریش چودھری نے کہاکہ اعزاز یہ صرف اعزاز نہیں ہے۔بلکہ کسی بھی شعبہ میں کی گئ بے لوث و خلوص کےساتھ نمایاں کارکردگی کا حاصل ہوتا ہے۔جو مواقعوکو اپنے کام سے ثابت کرتے ہیں۔کام کرنے والے کو اعزاز ملنے کے بعدحوصلہ ملتا ہے۔اور دیگر لوگوں کو نمونہ و مثالی زندگی کی راہ ملتی ہے۔ لائبریری کے ١١ ویں سالانہ ایوارڈ کی اس پر وقار تقریب میں متاع خاندیش اعزاز اقراءایجوکیشن سوسائٹی کےروح رواں صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار انھیں تفویض کیاگیا۔ مثالی ادیب رفیق احمد ، وقار قلم قاضی محمد انیس ، مثالی صحافی عمران خان ، مثالی مؤلف محمد رفیق شیر محمد ،مثالی شاعر عبدالرحمٰن ثاقب ،مثالی صحافی انصاری محمد تواب ،مراٹھی پترکاریتا نلیش بابو مہالے ، ضلع رتن اصغر سید ، مثالی اعزاز حکیم چودھری ، مثالی سماجی خدمتگار بھارت شیواجی کنور ،سماج رتن حاجی ذاکر قریشی ،سماج رتن محسین عزیز خان ، سماج رتن وسیم شیخ غفار ، سماج رتن امان الللہ خان ، سماج رتن سنجۓ کاشی ناتھ چودھری ، سماج رتن راجو بھاگوت سورنے ،مثالی رتن فروز سکندر خان ، مثالی سماجی خدمتگار محمود منیار ، کلا ( آرٹ) رتن راجو تکارام بورسے ، کھیل رتن تاج الدین شیخ قاسم ، مثالی سماجی خدمتگار بھائی صاحب پاٹل ، فخر درسرور محمد ابرار ،مثالی معلم نبی شیخ غنی ، صحت عامہ رتن ڈاکٹر حنیف شیخ ،مثالی ادیب کوی پرشورام سرونشی ، مثالی معلم شیخ رئیس نیازالدین ، مثالی معلم سعید شیخ طاہر ، صحت عامہ خادم ویلاس سریش کولی ،مثالی سرپنچ پروین بی شکیل خان ، مثالی سماجی خدمتگار عقیل مہتاب شیخ ، مثالی سماجی خدمتگار نندلال رتن بیلدار ،مثالی معلمہ نفیسہ بانو ، مثالی معلمہ ناجیمہ پروین شیخ ، مثالی مدرس بھیکا سوما سپکالے ، مثالی رتن نکہت انجم ، مثالی معلم کاظم الدین سید رفیق ، مثالی صحت عامہ خادم پرکاش پاٹل ،مثالی معلمہ مدحت فرقان ، مثالی معلم حنیف شیخ ستار ،مثالی سماجی خدمتگار ملک شاکر ، مثالی سماجی کارکن ونود بھیم راؤ اڈکمول ، آرٹ رتن بھاؤ صاحب سرونشی ، مثالی صدر مدرس سعیداحمد جہان علی ، مثالی صدر مدرس راجی ڈگمبر جادھو ، مثالی مدرس وسیم خان ، مثالی لائبریرین ظہرخان صابر خان ان تمام حضرات کو مہمانان کے ہاتھوں اعزاز تفویض کیئے گئے۔

 کیئے جانے کی تقریب میں سابق ضلع پریشد صدررنجنا پاٹل ،راویر بلدیہ کے صدر دارا محمد ظفر محمد ، سابق بلدیہ صدر ہریش گنوانی ، ڈاکٹر راجیندر پاٹل ، سوپان پاٹل ، محسین آصف خان ، حاجی انیس ، حاجی ہارون سیٹھ ،یوسف خان ، غیاث قاضی،بھاگیہ شری پاٹھک ،رکن صادق ، ایڈوکیٹ سید رؤف وغیرہ مہمانان خصوصی موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیئے لائبریری کے صدر صحافی( پترکار) شکیل شیخ اوران کے رفقاۓ کار ، دوست احباب نے محنت کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)