جلگاؤں ضلع بھر میں درپن کار بال شاستری جامبھیکرکی یوم پیدائش منائی گئی، مراٹھی صحافیوں کا اعزاز کیاگیا، شبّیر سید کو تہنیت پیش کی گئی۔

0

 


جلگاؤں( سعید پٹیل)مراٹھی زبان میں ذرائع ابلاغ کی اشاعت کی شروعات کرنے والے آچاریہ بال شاستری جامبھیکر کی یوم پیدائش پر ریاست بھر میں یوم صحافی کے طور پر 6 جنوری کو منایاجاتا ہے۔اس مناسبت سے جلگاؤں ضلع بھر میں پترکار دن کے موقع پر پترکاروں کی مقامی و ریاستی سطح کی تنظیموں اور اداروں نے طبی کیمپ ، طلباء کے لیئے مختلف مقابلے ، سیمینار وغیرہ کے انعقاد کے ذریعے پترکاریتا کے جنک کو یاد کیا۔یہاں ضلع پترکار سنگھ کی جانب سے پترکار بھون میں منعقد تقریب میں پترکاروں نے انھیں یاد کیا۔خراج تحسین پیش کیاگیا۔اس موقعہ پر وجۓ باپو پاٹل کے ہاتھوں شمع فروزی کی گئ۔ضلع صدر گوپی سورڈے،کارگذار اشوک بھاٹیہ ، جمناداس بھاٹیہ ،کرشناپاٹل ،پانڈورنگ مہالے ،پریشد نمائندہ دلیپ شیروڈے ، مکند ایڈکے ،دیپک نگرے ،شیولال باری وغیرہ نامور صحافی حضرات موجود تھے۔

دوسرے ایک پروگرام میں ایس۔این۔ڈی۔ٹی خاتون کالج کی پرنسپل جاولے میڈم ، ادارے کے اے۔پی۔چودھری سر ، ونۓ پاٹل ، کرن کھڈکے ان حضرات نے صحافی و فوٹو گرافر شبّیر سید کو گلہاۓ عقیدت و تحفہ دے کر تہنیتی اعزاز کیا۔

اسی طرح چوپڑا کی درپن فاؤنڈیشن کی جانب سے گوداوری طبی خدمات کے اشتراک سے بے ایک میڈیکل کیمپ (طبی جانچ کا کیمپ) منعقد کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر صحت عامہ کے مسائل پر رہنمائی کی گئ۔ادارے کے صدر شام جادھو ، ڈاکٹر نرمل ٹاٹیہ ، سیکریٹری لتیش جین ، رویندر کڈالکر ، ہریندر ساڑی ،نیلیش جادھو ،کانگریس کے تعلقہ صدر پردیپ پاٹل ،سنتوش اہیرے ، ڈاکٹر ابھیشیک چوپکر ،ڈاکٹر یش پاٹل ، ڈاکٹر شویتا ہاڈوے ، ڈاکٹر کملیش گپتا ، سعید واسید وغیرہ ادارے سے منسلک ذمہ داران ، پترکار حضرات و میڈیکل کیمپ میں تعاون کرنے والے ڈاکٹر حضرات موجود تھے۔

اسی طرح ضلع بھر سے صحافیوں نے یوم صحافی کا انعقاد کرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔پترکاروں نے بڑے پیمانے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی و پیغامات دیئے۔جبکہ کئ مقامات پر اسکولی طلباء کے سامنے صحافیوں کا تعارف و مختلف مقابلے لیئے گئے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)