کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد مفتی صاحب کی قیادت میں ناسک میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرے گا

0


 کل بروز سنیچر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد مالیگاؤں سینٹرل کے MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی قیادت میں ناسک میں حکومت مہاراشٹر کے " شاسن آپلا داری " پروگرام میں شرکت کی غرض سے شامل ہونے جا رہا ہے، جہاں پر حکومت مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے سے ملاقات کر کے انہیں مالیگاؤں کے وکاس کے کاموں کو پورا کرنے کے لیے ایک میمورنڈم دے گا۔ 

جس میں اوّل ذکر عزیز کلو سٹیڈیم کے تعمیری کام ہونگے۔

کل ناسک میں حکومت مہاراشٹر کے " شاسن آپلا داری " پروگرام کے افتتاحیہ پروگرام میں شرکت کی غرض سے حکومت مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ شری دیویندر فڈنویس ۔ نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار ،اور سپورٹس منسٹر شری گریش مہاجن خصوصی طور سے شرکت کر رہے ہیں۔ 

اس پروگرام میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ مالیگاؤں کے MLA مفتی محمد اسماعیل صاحب کو پہلے ہی مل چکا ہے

مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے نامہ نگار کو بتایا کہ کل کی ملاقات میں وزیر اعلیٰ ،نائب وزیر اعلیٰ اور سپورٹس منسٹر کو مالیگاؤں وکاس کاموں کے تعلق سے ایک میمورنڈم دیا جائے گا، جس میں اول الذکر عزیز کلو سٹیڈیم کا وکاس کام ہو گا۔ آپ نے مزید بتایا کہ مالیگاؤں کے لا اینڈ آرڈر پر بھی وزیر اعلیٰ سے چرچا ہو گی۔



پرنس سماچار 9370664181

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)