ننگے سر نکلے ہیں یارب ہم دعا کے واسطے پانی برسا دے محمد مصطفیٰ ﷺ کے واسطے

0

 آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام کے زیر اہتمام معصوم شاہ درگاہ تا بھیکن شاہ درگاہ بارش کے لیے جلوس و دعائیہ مجلس کا انعقاد.


ننگے سر نکلے ہیں یارب ہم دعا کے واسطے پانی برسا دے محمد مصطفیٰ ﷺ کے واسطے... جیسی دلسوزصدا کے ساتھ کل آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے زیر اہتمام جلوس باران رحمت و خصوصی اجتماعی دُعا کے لئے دعائیہ جلوس میلاد پارٹیوں کے ہمراہ درگاہ حضرت معصوم شاہ سے نکل درگاہ حضرت بھیکن شاہ پہنچا. جہاں قاضی اہلسنت حضرت علامہ مفتی واجد علی یار علوی صاحب قبلہ نے باران رحمت کے لئے رقت آمیز دعا کی وہیں اپنی ابتدائی گفتگو میں جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ صوفئ ملّت کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اس طرح کے ناگہانی صورت حال پر قرآن و حدیث کی روشنی میں ملت کی رہنمائی کیا کرتے تھے. اس موقع پر جامع مسجد یا رسول اللہ ﷺ کے خطیب و امام حافظ و قاری غفران رضا سیفی اشرفی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شہر مساجد و میناروں کا شہر ہے یہاں مدارس کا جال بچھا ہو ہے دینی کام کاج جاری ہے اس کے باوجود بارش کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب قدرت کی غیرت کو للکارا جاتا ہے تب تب قدرت کو جلال آتا ہے اور آسمان سے بارش رک جاتی ہے ایسے میں اپنے اپنے گناہوں سے تو بہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے حالات حاضرہ کے مختلف شعبوں میں پنپتی رہی برائیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ بارش روک لیے جانے والے اعمال کا محاسبہ کیا جائے. انہوں نے گناہوں کو ترک کرنے اور رجوع الی اللہ کا مشورہ بھی دیا.

اس موقع پر یہاں کثیر تعداد علمائے کرام، صوفیائے عظام، معززین شہر کے ساتھ ساتھ عوام کا جم غفیر رہا.. اس کے علاوہ سر کردہ افرا میں حاجی محمد یوسف الیاس، الحاج ذاکر اسٹیمپ وینڈر، صوفی محمد رمضان چشتی، شاہد ریشم والا، صوفی محمد یوسف چشتی، اشرفی عبدالماجد شکاری، انصاری نصیر احمد رضوی، محمد اعظم چشتی، صوفی کلیم احمد صابری، صوفی فیاض قدیری صوفی شمس الضحی اسرائیل، صوفی عرفان بابا قریشی،مولانا مختار اشرفی ،حافظ ذاکر فیضی ،جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں صوفی جمیل ٹیلر حافظ و قاری محمد اسماعیل اشرفی، صوفی بلال احمد صابری، حافظ محمد عرفان رضا، محمد رمضان محمد عباس وغیرہ پیش پیش رہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)