شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد وزیر اعلیٰ کے در پر

0


 کل بروز سنیچر ممبئی میں وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کے بلاوے پر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے وفد نے حاجی عارف انجم کی قیادت میں وزیر اعلیٰ موصوف کے رہائشی بنگلہ ورشا پر پہونچے۔ وزیر اعلیٰ ستارہ کے لیے نکل رہے تھے آپ نے وفد سے معذرت چاہی اور کہ آپ لوگ مالیگاؤں کے سمبندھ میں میرے سیکرٹری شری پانڈورنگ پاٹل سے چرچا کرو،مجھے ارجنٹ میں ستارہ پہونچنا ہے۔ آپ کے جانے کے بعد وفد نے آپ کے سیکرٹری پانڈورنگ پاٹل سے مالیگاؤں کے مسائل پر راؤنڈ ٹیبل میں گفتگو گی۔ 

سب سے پہلے مدرسہ ملت کے بازو میں " مولانا عبدالستار اعظمی بچوں اور خواتین کے گارڈن کی تضحین کاری پر چرچا ہوئی۔ آپ نے اسی وقت وزیر اعلیٰ کے فنڈ سے اس کام کے لیے 2 کروڑ کا فنڈ ناسک کلکٹر کو ریلیز کر دیا،جس کا لیٹر سنیچر کو چھٹی ہونے کے سبب پیر کو ممبئی آفس سے مل جائے گا۔ 

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 کلیئر پوسٹ کے سمبندھ میں آپ نے کہا کہ اس معاملے bمیں کوئی نا انصافی نہیں ہو گی۔ اگر کمشنر نے اس معاملے میں کوئی نا انصافی کی تو اس کی شکایت آپ لوگ ڈائریکٹ میرے پاس لا سکتے ہیں

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں رہنے والے سوشل ورکرز کے ذریعے بتائے کاموں کو نظر انداز کرنے پر آپ نے کہا کہ اس کی شکایت مجھ تک براہ راست پہونچا یں ، میں اس پر سخت ایکشن لوں گا

شہر میں جاری صاف صفائی مہم کے شکایت پر آپ نے سخت ایکشن لینے کی بات کہی

مالیگاؤں آؤٹر کی طرز پر مالیگاؤں سینٹرل میں بھی سیمنٹ روڈ کا کام ہو ،اس کے لیے آپ نے شہر وکاس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈ دینے کی بات کہی اور کہا کہ اس کا پلان بنا کر میرے پاس لاؤ

مالیگاؤں کی درگاہوں میں وال کمپاؤنڈ، لائٹ ، پانی کی فراہمی کے سمبندھ میں موصوف نے تمام درگاہوں کا پلان بنا کر لانے کی بات کہی اور کہا کہ اسے میں اقلیتی امور کے شعبہ سے حل کرواؤ ں گا۔ 

عزیز کلو سٹیڈیم کے تعلق سے مکمل بجٹ دینے کا وعدہ کیا۔

سوئمنگ پول کے سمبندھ میں آپ نے وزارت کھیل کود سے ندھی دلانے کی بات کہی۔

آخر میں موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے صاحب مالیگاؤں سینٹرل کے تمام مسائل حل کروانے کے لیے کھڑے ہیں۔ آپ لوگ ان تمام مسائل کو وزیر اعلیٰ کے گوش گزار کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)