شیخ رفیق ایوب نامی نوجوان کا بے رحمی سے قتل

0

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں سنگمیشور علاقے میں شیخ رفیق ایوب نامی نوجوان کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب سنگمیشور کے علاقے میں باب مولانا محمد اسحاق گیٹ کے پاس رفیق نامی نوجوان اور ان کے بھائی اپنے دوستوں سے ملاقات کیلئے کھڑے ہوئے تھے۔ اس بیچ چار نوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور رفیق سے کرسی لگانے کے معاملے کو لیکر بحث شروع کر دی۔ بحث کے دوران ایک نوجوان نے تھیلی میں سے تیز دھار ہتھیار نکال کر رفیق کے سر اور پیٹ پر وار کرکے اسے شدید طور پر زخمی کردیا۔ اور دو نوجوان موقع واردات سے موٹر سائیکل کے ذریعے فرار ہوگئے، اور دو گلی کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔ رفیق کو زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زیادہ خون بہانے کی وجہ سے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اسطرح کی تفصیل سول ہسپتال کے باہر رفیق کے بھائی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران دی۔ 



اس درمیان سول ہسپتال کے باہر سماجی کارکن رام داس بورسے نے کہا کہ سنگمیشور علاقے میں ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکی ہے، پولیس انتظامیہ کو اس بارے میں اطلاع رہتی ہے کہ یہاں ایسے معاملات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ علاقے شہر کے دوسرے علاقوں سے کافی حساس ہے یہاں ہمیشہ پولیس کا سخت بندوبست ہونا چاہیئے تاکہ ایسی واردات کو روکا جاسکے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کے ایسے حساس علاقوں میں کومبنگ آپریشن چلایا جائے تاکہ غنڈہ عناصر میں پولیس کا خوف برقرار رہیں اور اسطرح واردات دوبارہ رونما نہ ہوسکے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)