مجلس اتحادالمسلمین کے مقامی صدر عبدالملک یونس عیسٰی پر دیر رات فائرنگ

0

 مالیگاؤں  27، مئی گذشتہ رات تقریباً ایک بجے جونے آگرہ روڈ پر شاہ بلڈنگ مٹیریلس اور تاج مال کے پاس مجلس اتحادالمسلمین کے مقامی صدر و سابق میئر عبدالملک یونس عیسٰی پر چند نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈ فائرنگ کردی جنگل کی آگ کی طرح یہ خبر شہر بھر میں پھیل گئی لوگ جوق در جوق موقعہ واردات پر پہونچنے لگے شہر بھر میں سراسیمگی کا ماحول پایا گیا 

مالیگاؤں کے ایڈیشنل سپریٹینڈینٹ آف پولیس (ASP) انیکیت بھارتی، DYSP تیگبیر سنگھ سندھو سمیت دیگر پولیس اہلکار نے موقعہ واردات پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کرنے کے بعد دوارکامنی ہاسپٹل پہونچے جہاں سابق میئر عبدالملک کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جارہی تھی ملی اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں زخمی عبدالملک کے ہاتھ، پیر اور سینے میں گولیاں پیوست ہوئی ہیں جن میں ہاتھ سے گولی چھو کر گذر گئی جبکہ سینے میں پسلی کے پاس ایک گولی پیوست بتلائی گئی اور پیر میں گولی لگنے سے فریکچر ہوگیا ہے تاہم مزید علاج کیلئے انہیں ناسک شفٹ کیا گیا ہے 

اس ضمن میں ملی دیگر اطلاعات کے مطابق رات میں ہی دوارکا منی ہاسپٹل میں عوامی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی سیاسی لیڈران بھی یکے بعد دیگرے پہونچ رہے تھے مجلسی ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے اس واقعہ کی شدید مذمت کیساتھ ہی شہر میں ہورہی فائرنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے پولیس پر جانب داری اور ملی بھگت کا الزام عائد کیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بھی مذمت کی سابق میئر عبدالملک پر فائرنگ کرنے والوں کی تادم تحریر شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے جونے آگرہ روڈ پر شاہ بلڈنگ مٹیریلس کے پاس ہونے والی فائرنگ کاروباری رقابت میں ہوئی ہے یا سیاسی عداوت میں پولیس تحقیق میں مصروف ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)