معروف عالم دین وائرل نیوز کے ڈائریکٹر مفتی محمد ہارون ندوی کی گاڑی حادثے کا شکار

0

کھام گاؤں (واثق نوید) آج الصبح یہ غم ناک خبر موصول ہوئی کہ ملک کی مایہ ناز مذہبی ، سیاسی ، سماجی  شخصیت مفتی ہارون ندوی صاحب ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے ، اسکی خبر ملتے ہی انکے چاہنے والوں میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی ، ہر کوئی انکی طبعیت کو لیکر فکر مند تھا ، 


اسی ضمن میں انکے معتقد ڈاکٹر زبیر ندیم نے  ایک اخباری بیان جاری کرکے اس تعلق سے بتایا ہے کہ استاد محترم مفتی محمد ہارون صاحب (صدر،جمیعت علما و ڈائریکٹر وائرل نیوز،جلگاؤں) کا آج صبح جلگاؤں سے قریب ہائیوے روڈ پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے خطرناک کار حادثہ ہوا جس کی وجہ سے مفتی صاحب کی کار روڈ‌ سے دور 3 سے 4 پلٹیاں کھانے کے بعد جاگری - 


مفتی صاحب کو شولڈر میں مار ہے، ان کی بیٹی کے بھی پیر میں فریکچر ہے اور ان کے ڈرائیور طیب پٹیل کو زیادہ چونٹیں آئی ہیں ۔‌ لیکن سب ملاکر اللہ کا شکر ہے کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے -


مفتی صاحب کی خدمات کو دیکھتے ہوۓ ہر کسی کی زبان پر یہی بات ہے کہ امت کو آج مفتی صاحب کی سخت ضرورت ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ نے مفتی صاحب کو نئی زندگی عطا فرمائی ۔۔ 

اللہ تعالیٰ مفتی صاحب اور ان کے ساتھ والوں کو جلد از جلد مکمل شفا عطا فرمائے ۔۔ (آمین یا رب العالمین)





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)