AIMIM Leader Ex Mayur Abdul Malik سابق میئر عبدالمالک کی عیادت کیلئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی ناسک کے اپولو ہاسپٹل پہنچے اپولو ہاسپٹل کے CEO سے ملاقات اور علاج و معالجہ پر بات چیت کیں

0

 عیادت کے بعد عبدالمالک کے ذاتی تاثر پر اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سو فیصد سیاسی رقابت کا ہی معاملہ ہے

پولس کی کارروائی ناقص ہے پولس صحیح رُخ پر کام کرتے ہوئے قصور وار پر سخت کاروائی سے دریغ نہ کریں مفتی اسمٰعیل قاسمی



مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل بروز جمعہ 31 مئی کو مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی عبدالمالک شیخ کی عیادت کرنے کیلئے ناسک کے اپولو ہاسپٹل پہنچے، یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو آگرہ روڈ پر ہوئی فائرنگ میں عبدالمالک شیخ بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے دوارکامنی ہاسپٹل سے ایمبولینس کے ذریعے ناشک کے اپولو ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا تھا معاملہ کافی پیچیدہ تھا آپریشن وغیرہ کے باعث کل جمعہ کو شام کے وقت مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا ناسک پہنچنا ممکن ہوا، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے عبدالمالک شیخ سابق میئر کی عیادت کرنے کے بعد نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسوقت جس ہاسپٹل میں عبدالمالک شیخ زیر علاج ہیں ہم نے انکی طبیعت کے بارے میں مزاج پرسی کی اور ان کیلئے اللہ رب العزت سے جلد از جلد صحت یابی و تندرستی کی دعائیں مانگی اور اپولو ہاسپٹل کے سی ای او سے علاج و معالجہ کو لے کر بات چیت کیے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ہم نے عبدالمالک شیخ سابق میئر کی عیادت کرتے ہوئے اس نقطہ پر دھیان دیا کہ عبدالمالک شیخ کا ذاتی تاثر ہمیں جسکا اندازہ ہوا وہ یہ کہ سو فیصد فائرنگ سیاسی رقابت ہے جسے پولس نے زمین کے تنازعہ سے موسوم کیا ہے موصوف نے کہا کہ شہر کے اندر یہ جو سلسلہ شروع ہے اس طرح کی حرکت مالیگاؤں کیلئے سیاسی سماجی طور پر خطرناک اور نقصان دہ ہے پولیس ڈپارٹمنٹ صحیح رُخ پر کام کریں کیونکہ یہ واقعہ بناء کسی پلاننگ منصوبہ سے پرے نہیں ہوسکتا فائرنگ کے وقت قریب میں چھ سے سات افراد تھے جو سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آئے ہیں اس سے زائد لوگ بھی ہونگے جو ادھر ادھر تھے مگر کیمرے میں نظر نہیں آئے ہیں ایسا مجھے اندازہ ہے اس لئے مَیں ایک بار پھر پولس انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ پولس ایسا انصاف کریں جو پورے شہر کو دیکھائی دے اور جو لوگ قصور وار ہیں انکے خلاف قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے قانون آئین کے دائرے میں سخت سے سخت سزا و کاروائی سے دریغ نہ کریں. اس طرح کا اظہار خیال مالیگاؤں شہر کے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ناسک کے اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج شیخ عبدالمالک سابق میئر کی عیادت کے بعد نمائندے سے کیا ہے. جس وقت آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی عبدالمالک شیخ کی عیادت کر رہے تھے اسوقت انکے ساتھ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ الیکشن کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کے لڑکے ڈاکٹر گورو دنیش بچھاؤ بھی نظر آۓ معلومات کے مطابق ڈاکٹر گورو بچھاؤ بھی پیشے سے ایک اچھے ڈاکٹر ہیں اور وہ 24 گھنٹے میں تین مرتبہ عبدالمالک شیخ کے علاج و معالجہ پر اپولو ہاسپٹل کی ٹیم کا حصہ بنے ہوئے ہیں.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)