عبدالمالک فاٸرنگ معاملہ ڈاکٹر خالد پرویز کی تفصیلی پریس کانفرنس

0
مالیگاٶں (پریس ریلیز) 10 جون2024 ۔ صدر کل ھند مجلس اتحادالسلمین شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے آج میڈیا سے بات کی اور سابق میٸر عبدالمالک پر ہوٸے قاتلانہ حملے کی تفصیلات بتاٸی ۔ 
گذشتہ 27 مٸی کو رات ایک سے دیڑھ بجے کے دوران آگرہ روڈ پر شاہ مٹیریٸل کے پاس سابق میٸر و مجلس اتحادالمسلمین کے ضلعی صدر عبدالمالک پر نامعلوم افراد نے قتل کے ارادے سے فاٸرنگ کی انکو تین گولیاں لگی ایک گولی باٸیں پسلی میں ، دوسری باٸیں پیر کے اوپری جوڑ میں او تیسری گولی سیدھے ہاتھ کی کہنی میں لگی ۔ اللہ کے فضل اور بروقت طبی امداد کے باعث انکی صحت اب بہتر ہیں ۔ انکی دو مرتبہ کامیاب سرجری ہوٸی اور وہ تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں اور جلد ہی انکی شہر واپسی ہوگی اور وہ پہلے کی طرح بلکہ پہلے سے زیادہ طاقت سے شہریان کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ 

اس واقعے میں پولس نے شیخ ریحان کی فریاد پر شروعات میں شیخ منصور شیخ بشیر (شیخ رشید کا بھتیجا اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا چچیرا بھاٸی) اور خلیل احمد عبدالرزاق کو گرفتا کیا اور اب تک 10 سے 11 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا ایک اور چچیرا بھاٸی شیخ اکرم شیخ بشیر بھی شامل ہے ۔ کٸی افراد کو مفرور قرار دیا ہے جس میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا ایک اور چچیرا بھاٸی اور شیخ رشید کا بھتیجا شیخ احسان شیخ رمضان بھی شامل ہے ۔ 
شروع میں پولس نے پریس کانفرنس لے کر پکڑے گٸے ملزمین کا نام نہ ظاہر کرتے ہوٸے کہا یہ آپسی رنجش اور زمین کا تنازعہ ہے ۔ جبکہ شہر جانتا ہے کہ شیخ رشید خانوادہ اور یونس عیسی خانوادے میں سیاسی رنجش تقریباََ 35 سالوں سے چلی آرہی ہے ۔ دونوں خانوادوں کے درمیان کٸی مرتبہ سنگین نوعیت کے واقعات ہوچکے ہیں ۔ کارپوریشن کے گیٹ پر پیش آٸے معاملہ میں 307 کا کیس درج ہوا ، کارپوریشن الیکشن میں خالد حاجی اور ڈاکٹر خالد پرویز کے مابین تنازعے میں فساد کا کیس درج ہوا ، کارپوریشن میں بھی دونوں خانوادوں کے درمیان تکرار ہوا کرتی رہی ، طاہرہ شیخ رشید کی شکایت پر ڈاکٹر خالد پرویز اور یونس عیسی صاحب پر کیس درج ہوا ۔ عبدالمالک سابق میٸر اور شیخ خلیل کے درمیان فاٸرنگ کا پوارواڑی پولس اسٹیشن میں درج ہے ۔ 
شہر میں اس سے قبل بھی کٸی ایسے معاملات ہوچکے ہیں جن میں اہم ملزم کا تعلق شیخ رشید خانوادے سے ہی ہوتا ہے ۔ مثلاََ اعجاز بیگ پر حملہ ، شفیق اینٹی کرپشن پر حملہ ، رضوان سر کے گھر فاٸرنگ ، اسراٸیل اسو پر جا لیوا حملہ ۔ ان سبھی واقعات میں شیخ رشید خانوادے کے افراد ہی ملوث تھے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی پولس نے سیاسی رخ پر تفشیش نہیں کی ۔ورنہ ایک ہی خاندان کے تین افراد شیخ منصور ، شیخ اکرم اور شیخ احسان کے ملوث ہونے پر سیاسی رخ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ پولس اس معاملے کی تفشیش میں انتہاٸی سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ ہمیں مکمل انصاف کی امید ہے اور ہم انصاف کے حصول کے لیۓ ہاٸی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

ان صبر آزما اور حوصلہ شکن لمحات میں خانوادہ یونس عیسی ان تمام شہریان ، ہمدردان اور پارٹی سے منسلک ذمہ داران کے شکر گذار ہیں جنہوں نے اپنی دعاٶں میں عبدالمالک کی صحتیابی کی دعاٸیں کی ، ماٶں بہنوں نے روزے رکھے ہم سب کا دل سے شکر گذار ہیں ۔ ساتھ ہی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے جڑے نماٸندوں کا بھی شکریہ ڈاکٹر خالد پرویز نے ادا کیا جنہوں نے سابق میٸر عبدالمالک پر قاتلانہ حملہ سے جڑی ہر خبر کو نشر اور شاٸع کیا ۔

  مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)