موسم برسات کے پیش نظر مالیگاؤں کے نالوں اور گٹروں کی صفائی کی جائے

0

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) کا پرشاسک  سے فوری مطالبہ!!!




مالیگاؤں: انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی( مدنی دربار) نے موسم برسات کے پیش نظر میونسپل پرشاسک  مسٹر جادھو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے ایام شروع ہو چکے ہیں لیکن اب تک شہر میں بڑے نالوں گٹروں کی صفائی شروع نہیں کی گئی ہے. آپ نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہر سال بارش کے دنوں میں برساتی پانی نہ صرف گھروں میں داخل ہو جاتا ہے بلکہ پورے محلے کو تالاب میں تبدیل کردیتا ہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی نکاسی کا نہ ہونا ہے. پوار واڑی علاقہ ہر سال بارش کے دوران سخت تکالیف کا سامنا کرتا رہا ہے. میونسپل انتظامیہ اگر بارش کی آمد سے قبل ہی شہر کے چھوٹے بڑے نالوں اور گٹروں کی صفائی جنگی پیمانے پر شروع کردے تو شہری عوام محفوظ و مامون رہے گی. حضرت صابر نورانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج شہر کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں جہاں تعفن پھیلاتا ہوا گندی کا انبار نہ پڑا ہو. خستہ حال سڑکیں گلیاں چوک چوراہے ہوں یا اڑتا ہوا گرد و غبار اور دھول مٹی کے بادل. سرکاری دوا خانوں کا حال اتنا خراب ہے کہ معمولی بیماریوں کے لئے مریضوں کو یا تو دھولیہ سرکاری اسپتال روانہ کردیا جاتا ہے یا پھر انھیں نجی دوا خانوں کا راستہ بنا دیا جاتا ہے. شہریان کو امید تھی کہ بلدیہ معلق ہونے کے بعد پرشاسک کی نامزدگی سے شہر میں عوامی فلاح و بہبود اور درکار سہولیات کی حصول یابی میں آسانیاں بہم ہو جائیں گی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پرشاسک کی تقرری کے باوجود شہر کی حالت وہی جوں کی توں ہے. راشن دکانوں سے اناج کی حصول یابی میں شفافیت کا فقدان شہریان کو ہلکان کئے ہوئے ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)