آہ۔ مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کا انتقال ایک علمی خلاء

0

 تدفین بعد نماز ظہر بڑا قبرستان میں کی جائے گی۔ 


مالیگاؤں (نامہ نگار): مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف  شخصیت  مولانا عبدالحمید ازہری کا کل سب انتقال ہو گیا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی وفات کی خبر سے شہر کا علمی ماحول مغموم ہوگیا اور کثیر تعداد میں علماء ، طلبہ اور شہرکی  عوام  میں رنج و غم کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ ان کا علمی، اصلاحی اور تربیتی فیض عام تھا،مرحوم خالص علمی شخصیت تھے اور انہیں علماء،طلبہ اور عوام میں یکساں طورپر قدو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اچانک ان کے انتقال سے متعلقین، عزیز و اقارب، تلامذہ کے علاوہ شہریان  کو بھی گہرا صدمہ پہنچا ہے۔  ایک خبر کے مطابق  مرحوم مولانا  عبدالحمید ازہری  گزشتہ کچھ دنوں سے سخت علیل تھے آخر انہوں نے داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ مرحوم شہر کی کل جماعتی تنظیم کے اہم رکن شمار کئے جاتے تھے اور ہمیشہ اصلاح معاشرہ کے لئے متفکر اور کوشاں رہتے تھے۔ ان کے اچانک چلے جانے سے بڑا علمی خلا پیدا ہوگیا ہے، مرحوم سادگی پسند، ملنسار اور ملی درد رکھنے والی  شخصیت کے مالک تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹیاں اور پانچ  بیٹےہیں۔ جمیعۃعلماء کے مقامی صدر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی  نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو بڑا علمی و ملی خسارہ قرار دیا اور کہاکہ مولانا عبدالحمید ازہری مرحوم کی عوامی و ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وہ عوام اور علماء میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے، اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرماکر ان کے درجات بلند فرمائیں۔اسی طرح شہر کی  سیاسی ،سماجی و علمی شخصیات نے ان کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)