ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں

0

 از - عبد العلیم ملی رحمانی (جامعہ عائشہ للبنات آشٹی)


جی ہاں میں ہی قاضی شریعت قاضی عبدالاحد ازہری ہوں ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا رکن تاسیسی اور آل انڈیا اسلامک فقہ اکیڈمی کا نائب صدر ہوں ہاں میں مجلسِ علماء مالیگاؤں کا صدر ہوں ہاں میں ہی قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جو معہد ملت مالیگاؤں کا ناظم اعلیٰ اور مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر کا قاضی شریعت ہوں ہاں میں ہی ملّی برادری اور ہزاروں شاگردوں کا مرکز قلب و نظر ہوں ہاں میں نے ہی 50 سال تک تراویح میں قرآن سنایا تھا ہاں میں وہی قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جو مالیگاؤں کے دار القضاء کی مسند پر 40 سال تک قاضی کے عہدہ پر فائز رہا اور لوگوں کے درمیان شریعتِ مطہرہ کے مطابق فیصلے کرتا رہا-


میری پیدائش 1941 میں مالیگاؤں کے ایک علمی گھرانے میں ہوئی میرے والد محترم جناب ماسٹر عبد العزیز ایاز ایک علم دوست آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے اشعار میں بڑا ملکہ عطاء فرمایا تھاجنہونے مجھکو اپنے علمی ذوق و شوق کی بنیاد پر ملک کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا عبد الحمید نعمانی رحمہ اللہ علیہ کے قائم کردہ جامعہ معہد ملت مالیگاؤں میں داخل کرایا


جی ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جس کا شمار معہد ملت کے ابنائے اولین میں ہوتا ہے ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جو معہد ملت کا دوسرا حافظ قرآن بنا میں وہ حافظ قرآن ہوں جس نے عظیم عالمِ دین حضرت مولانا عبد القادر صاحب رح (رکن شورٰی دار العلوم دیوبند) کی زیر تربیت رہ کر حفظ قرآن کی تکمیل کی- ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جس نے مہاراشٹر کی پہلی دینی تعلیمی اقامتی درس گاہ جامعہ معہد ملت مالیگاؤں سے 1958 میں سند فضیلت حاصل کی اور مزید علم میں گیرائی و گہرائی کے لئے ازہر ہند دار العلوم دیوبند کا سفر کیا اور وہاں دو سال رہ کر اپنے وقت کے بڑے بڑے علماء سے اکتساب فیض کیا ہاں میں قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جس نے جامعہ ازہر مصر کا سفر کیا وہاں دو سال رہ کر فلسفہ و عقائد میں بی - اے کی ڈگری حاصل کی-


جی ہاں میں ہی قاضی عبدالاحد ازہری ہوں جس نے معہد ملت میں 12 سال تک بُخاری شریف کا درس دیا اور 40 سال مسلسل مسلم شریف کا درس دیا اور 40 سال تک قرآنِ مجید کا درس دیا جی ہاں مجھ کو یہ پورے مہاراشٹر میں اعزاز حاصل ہے کہ میں نے درس نظامی کی ساری کتابیں پڑھائی ہے


ہاں میں قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جس نے ملک کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا عبد الحمید نعمانی رحمہ اللہ علیہ کی تربیت پائی ہاں میں قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جس نے حضرت مولانا فخر الدین احمد رح حضرت مولانا علامہ ابراہیم بلیاوی رح حضرت مولانا فخر الحسن رح سے علم حاصل کیا -


ہاں میں قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جس کے ہزاروں شاگرد ہے جس میں مشہور و معروف معہد ملت کے موجودہ شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس عقیل ملّی قاسمی حضرت مولانا شیخ الحدیث محمّد یوسف صاحب ملّی  حضرت مولانا مقبول اختر ملّی قاسمی حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ ملّی نعمانی معہد ملت کے موجودہ صدر حضرت مولانا سعید احمد صاحب ملّی قاسمی معہد ملت کے موجودہ صدر المفتی حضرت مولانا مفتی سراج احمد ملّی حضرت مولانا مفتی حامد ظفر ملّی قاسمی رحمانی حضرت مولانا عمرین محفوظ ملّی رحمانی حضرت مولانا محفوظ الرحمٰن ملّی فاروقی حضرت مولانا تجمل خان ملّی حضرت مولانا عبد الجلیل تابش ملّی حضرت مولانا عبد القدیر ملّی مدنی حضرت مولانا مفتی جعفر ملّی رحمانی حضرت مولانا عبد الرحمن ملّی قاری خلیق ملّی حضرت مولانا مفتی بابر ملّی قاسمی رحمانی حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق ملّی ہے حضرت مولانا عبد الرؤف آزاد ملّی رحمانی ہیں

جی ہاں میں قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جس کو ممبئی کے ادارہ دعوۃ السنہ نے فقہ الامت ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے ہاں ہاں میں وہی قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جس کو کئی بیسیوں ایوارڈوں سے نوازہ گیا اور سر پر اس كا تاج پہنایا گیا ہاں میں وہی قاضی عبد الاحد ازہری ہوں جو عبد العلیم ملی رحمانی کا مشفق و مربی ہوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)