مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کلکتہ بجلی کمپنی کے C/Oکیساتھ راونڈ ٹیبل میٹینگ

0

 مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنا اندولن کیا جائیگا:حاجی یوسف نیشنل


   (پریس ریلیز)مورخہ3/مارچ کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں ایک وفد نے اور شہر کے کئی کنزیومر مالیگاؤں کابجلی ٹھیکہ لینے والی کلکتہ کمپنی کے اعلیٰ افیسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹینگ لی اور ایک مطالباتی مکتوب دیا.

  جسمیں یہ مطالبہ کیاگیا کہ مہاراشٹر حکومت اور مہاوترن سے کلکتہ کمپنی کا جو معاہدہ ہوا ہےکہ  کمپنی پہلے شہر بھر میں کیبلس,پول,ڈی پی اور اوور لوڈ ڈی پی کو چینج کریگی پھر بجلی بل وصولی کریگی. لیکن کمپنی نے یہ نہ کرتے ہوئے بجلی بل وصولی کرنا شروع کردیا ہے.

 مہاوترن بجلی بل وصولی کے لئے پہلے بجلی گراہک کےگھر,دکان,آفس,کارخانوں میں جاکر میٹر کا فوٹو نکال کر اسے بل پر چھاپ کر بجلی بل دیاکرتی تھی.لیکن آپ کی کمپنی ایسا نہیں کرتی ہے ACآفس میں بیٹھ کر اوریج بل آن لائن بھیج دیتی ہے.

ایسا کرکے کمپنی مالیگاؤں شہر کے بجلی گراہکوں کو چور ثابت کرنیکی کوشش کررہی ہے.یہ سراسر غلط ہے.جس طریقے سے مہاوترن بجلی بل کی وصولی کرتی تھی آپکی کمپنی بھی اسی طریقے سے بجلی بل وصول کرے.نہیں تو شہر کے بجلی گراہک آپکے بجلی بل کو قبول نہیں کرینگے.

  حاجی یوسف نے مزید کہا کہ شہر میں ایک جگہ باندھ کام شروع ہے دو مہینے سے وہاں بجلی کا کوئی کام نہیں میٹر بند ہے پول پر سے لائن کٹ ہے.پھر بھی اس میٹر کا ایک مہینے کا اوریج بل 2000 روپیہ دیاگیا ہے.یہ کیسے دیا گیا؟ 

کیا کمپنی چوری کررہی ہے؟؟ 

ایسا ہی پورے شہر میں کیاجارہا ہے.اسے فوراََ بند کیاجائے.

وہی پر موجود کارخانے دار کے بل کو لیکر حاجی محمد یوسف نے سی او کو بتایا کہ اپ نے آفس میں بیٹھے بیٹھے اس کنزیومر کا بل 60000روپیہ دیا اس نے بل بھردیا اسکا اگلا بل آپ کی کمپنی نے اندازا 250000 روپیہ بھیج دیا.یہ بل ریڈنگ کے مطابق نہیں ہے.

اس بل کی غلطی دیکھنے پر اسے کمپنی کے سی او نے غلطی کو مانا اور اسے فوراً درست کیا.

حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہاکہ ایسے ہی پورے شہر میں آپکی کمپنی کررہی ہے. اسے فوراً بند کیاجائے.

 حاجی یوسف صاحب نے کہاکہ جب سے آپ کی کمپنی نے ٹھیکہ لیا ہے.پورے شہر بھر میں 6/7 گھنٹہ بجلی الگ الگ وقت میں ٹھپ رہتی ہے.کورونا کال میں دکانیں,کارخانے, آفس بند تھے آپ نے انہیں بھی اوریج بل دیا ہے اسے فوراََ درست کیا جائے.اس پر سی او نے کہا کہ ہاں ہم سے غلطی ہوئی تھی کورونا کال کے تین مہینے کا ہم نے اوریج بل دیا تھا لیکن اسے بعد میں کلئیر کیاگیاہے.اس پر دریگاؤں پاورلوم فیڈریشن کے چئیرمن محبوب شیخ نے کہاکہ درست نہیں کی کمپنی نے آج بھی باقی لگ کر آرہا ہے.تو سی او نے کہا کہ مجھکو وہ بل لاکر دو میں اسے کلئیر کردونگا.وہیں پر موجود کچھ کارخانے دار کے بل ویسے ہی تھے انہیں جگہ پر سی او سے کلئیر کروایا گیا.اور حاجی محمد یوسف نیشنل نے محبوب شیخ سے کہا دریگاوں پاورلوم فیڈریشن کی افس پر ایسے تمام بلوں کو جمع کریں اور یہاں لاکر اسے کلئیر کرے.

  حاجی محمد یوسف نیشنل نے سی او سے کہا ادھی رات کے وقت اپکی کمپنی کے آفیسرس  کچھ غنڈہ گری ٹائپ کے لوگوں کو لیکر ریڈ مارتے ہو یہ بند ہونا چاہئیے اپ غنڈہ گری کرنے ائے ہو یا بزنس کرنے اپکو ریڈ کرنی ہے تو دن میں کرو یہ ادھی رات کو کسی کے افسیس,کارخانوں پر جانا بند کرو.

  سی او نے کہاکہ شہر کے مشرقی حصے میں بجلی سائنہ سے اتی  ہے اور وہاں اوور لوڈ ہونیکی وجہ سے  ٹرانسفارمرٹرپ ہوجاتا ہے تو بجلی ٹھپ ہوجاتی ہے.اسکے لئے ہم عائشہ نگر کے اطراف میں ایک پاور ہاوس جلد ہی شروع کرینگے.

ڈاکٹر انیس احمد انصاری نے کہاکہ جہاں اپکابزنس زیادہ ہے مشرقی علاقے میں وہاں اپکا افس ہونا چاہئیے.اتنی دور افس پر عوام کو انے کے لئے 300 روپیہ رکشا بھاڑا لگتا ہے.تو سی او نے کہامیں نے اوپر بات کی ہے جلد ہی شہر کے بیچ میں افس شروع کیا جائیگا.

  حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ ہم نے جو مطالبات رکھے ہیں اگر انہیں پندرہ دنوں میں اپکی کمپنی پورا نہیں کرتی ہے تو ہم اپکی افس پر دھرنا اندولن کرینگے اور اسکی ذمے داری اپکی ہوگی.

اج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم,بشیر حاجی,رجوسیٹھ,ڈاکٹر انیس احمد انصاری, محبوب شیخ,ناصر بھائی کراٹے ماسٹر,عمر شریف بھائی,یونس خان,راجو شیخ,اسرارپھلکےوالے,شفیق بھائی وغیرہ شامل تھے.



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)