ملّت ہائی اسکول، جلگاؤں میں  قومی سائنس دن منایا گیا

0


 جلگاؤں : موجودہ دور سائنس وٹیکنالوجی کا دور ہے۔لہٰذا ہمیں اپنے طلبہ کی ہمہ جہت وہر پہلو سے تربیت کرنا ازحد ضروری ہے۔طلبہ کسی بھی میدان میں رہنمائی کے فقدان سے پیچھے نہ رہیں اس غرض سے ملّت ہائی اسکول میں ہمیشہ اس لحاظ سے نِت نئے پروگرامس منعقد کئے جاتے ہیں۔قومی یومِ سائنس کی مناسبت سے طلبہ کے لیے معلوماتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے جماعت دہم(ب)کے طالب علم نور احمد نے کیا، نعت پاک جماعت ہفتم(الف) کی طالبہ مدیحہ شیخ جاوید نے پیش کی۔صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم کی رہنمائی میں ایک نئی روایت کا آغاز اس سال سے کیا گیا کہ جس مضمون سے نسبت والا پروگرام ہوں اس کے تمام اساتذہ کا گل دے کر استقبال کیا جائے لہٰذا تمام سائنس مضمون کے اساتذہ کا گُل دے کر اسکول کی صدرِ مدرسہ کے ہاتھوں ہمت افزائی کی گئی۔ بعدازیں زبیر سر نے معروف ہندوستانی سائنس داں سی۔ وی۔ رَمن کی زندگی اور سائنس میں اُن کی کارگردگی پیش کی۔اس موقع پر رَمن اثر(Raman Effect)اور ساتھ ہی مُسلم سائنس دانوں کی تاریخ سے متعلق ایک ویڈیو کلپ دکھائی گئی۔جماعت نہم (الف) کی طالبات صدف الماس عبدلرؤف اور اشناعفّت شریف خان نے سائنسی گیت پیش کیا۔ سائنسی لطیفے نہم (الف) جماعت کی طالبہ الفیہ شیخ جابر نے بڑے ہی مزاحیہ انداز میں پیش کیے جس سے حاضرین خوب لُطف اندوز ہوئے۔ سی۔ وی۔ رَمن کی زندگی پر شاہ زرین ناز تنویر نے تقریر پیش کی۔صدارتی خطاب میں اسکول کی صدرمعلمہ عفیفہ شاہین میڈیم نے طلبہ کو روز مرہ زندگی میں سائنس کی اہمیت بیان کی اور سائنس میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔مزیدکہا کہ آپ ریسرچ کے میدان میں آئیں سائنٹسٹ بنے دنیا آپ کے کمالات و فن کی منتظر ہے۔کامیابی کے لیے اسکول کے تمام سائنس ٹیچرس نے محنت کی۔ان میں زبیر سر،ساجد خان سر،عاقف سر،امرین میڈم،نسیمہ میڈم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اظہار شُکریہ اسکول کے سپروائزر شیخ تاج الدین سر نے پیش کیا اور طلباء کو سائنس میں نئی نئی ایجادات کرنے کی ہدایت بھی فرمائی۔



*تصویر میں*: سائنس دانوں کی معلومات تصاویر کے ذریعہ پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ دائیں سے نسیمہ میڈم،امرین میڈم،صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،زبیر سر،تاج الدین سر،ساجد سر،عاقف وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)