ہدیہ سپاس

0


 ہدِیہ سپاس                                                           03/03/2022

محترمی  مکرمی و محبی

آداب ونیاز و تسلیمات

یہ فخر یا غرور نہیں تحدیثِ نعمت ہے کہ مورخہ 27 فروری 2022 کو میری شعری کتاب ُ تیرے بغیر ، کا اجراء نصیرآبا د اور جلگاؤں ضلع کی سر حدوں سے کوسوں دور گہوارہء علم د ادب مالیگاؤں میں 

اپنی نیک نیتی سے عروجِ مقبولیت و محبویت کو پہچے ہوئے ادبی محفلوں کا وقار و اعتیبار عبدلکریم سالار صاحب کی صدارت میں منعقدہ محفلِ اجرا میں محترمہ شانِ ہند نہال احمد کے ہاتھوں ہوا جس میں مہاراشٹر اور گجرات کی ادبی تعلیمی سیاسی سماجی مذہبی ثقافتی صحافتی  شعبہء جات کی معزز اور با اثر شخصیات، اہلِ علم دانش ،اور اربابِ نقد و نظر کے ساتھ سینکڑوں ادب نواز حضرات نے شرکت کی

ُمحترم حضرات 

میری ذات قربان اہلیانِ مالیگاوں کی علم دوستی، ادب نوازی ،مہمان نوازی زندہ دلی فراخدلی اور وسیع القلبی پر 

میں نازاں و شاداں ہوں اپنی خو ش نصیبی پر کہ یہ سعادت بھی میرے حصےّ میں آئ کہ اجراء کمیٹی نے اثر صدیقی صاحب کے مجموعہءکلام انشراح کے ساتھ مجھ احقرِ ادب کانسہ بکف اسلم تنویرؔ کی شعری کتاب تیرے بغیر کو بھی اجرائ تقریب میں شامل کر کے نہ صرف یہ کہ میری آخری سانس تک کو اپنا مقروض کرلیا بلکہ اس تقریب کی مثالی کامیابی کے لیے جس جگر سوزی اور بے غرض مخلصانہ خدمتِ ادب کا مظاہرہ کیا ہے وہ میرے کفن پر لکھ دیے جانے کے قابل ہے

حضراتِ محترم 

میں ممنون ، سراپا سپاس اور شکر گزار ہوں 

سر پرستِ اجرا کمیٹی  جےـ اےـ ئ کیمپس کے روحِ روا ں نہال احمد انصاری صاحب کا صدرِ اجرا کمیٹی نعیم شاہین صاحب کا کنوینر اجرا کمیٹی اشفاق ایوبی صاحب اور اراکین ِ اجرا کمیٹی کا  جے اے ئ کی مجلس انتیظا میہ کا جملہ تدریسی و  غیر تدریسی اسٹاف جے اے ئ کا نندوربار ، دھولیہ ، نصیرآباد اور جلگاوں ضلع کے مختلف مقامات سے آۓ ہوۓ سینکڑوں احباب کا تقریب میں حاضر عزت مآب بہنوں اور بچچیوں کا 

گھروں میں بیٹھی ہوئ ان ماں بہنوں کا جنہوں نے اس تقریب کی کامیابی کے لیۓ منہ بھر بھر کر دعائیں دی 

تمام صحافی دوستوں کا جنہوں نے اس پروگرام کی تشہیر کے لیۓ بھر پور عملی تعاون کیاہندوستان بھر سے  موبائیل اور واہٹس ایپ پر مبارکباد دینے والوں کا 

جانے انجانے ان کرم فرماوں کا جنہوں نے تقریب کی کامیابی کے لیۓ اپنا دستِ تعاون دراز کیا 

اور ہدیہء سپاس پیش کرتا ہوں اپنے دیرینہ کرم فرما برادِ مکرم محبوب و محترم مصطفیٰ اثر صدیقی صاحب اور ان کے جملہ رفقاء کی خدمتِ عالیہ میں 

اور دعا کرتا ہوں اللہّ ربلعزت کی بارگاہ میں کے خدا وندہ ان تمامی حضراتِ محترم کو دینی دنیوی اور اُخروی کامیابیوں سے ہمیشہ ہمیشہ نوازتا رہے یہی اس حقیر فقیر کی ان کے حق میں دِلی دعاۓ خیر ہے 

مکرمی حضرات یقین جانیۓ میرا یہ اعتراف حرف بہ حرف سچاّ ہے کہ آپ بہت عظیم ہیں پھر ایک بار آپکی عظمتوں کو میرا سلام


اللہّ حافظ 

احقرِ ادب ، طالبِ دعا 

اسلم تنویر نصیرآبا د جلگاوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)