جمعیتہ العلماءوعید گاہ ٹرسٹ سے شان ہند کا مطالبہ

0

 مہا سبھا میں این او سی رد ہو اس کی جدوجہد کی جائے-


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) جمعیتہ العلماء اور عیدگاہ ٹرسٹ کارپوریشن کے بر سر اقتدار سے مطالبہ کرے کہ وہ لشکر والی عیدگاہ پر تعمیر ہورہے جاگنگ ٹریک کا NOC ردّ کرے اور جن افراد نے روڈ کے بازو کا پرمیشن لینے کے بعد گراوُنڈ میں غیر قانونی طریقے سے کام کیا ان پر فوجداری مقدمہ درج کرے- ایسی درخواست جنتادل سیکولر کی جانب سے کی گئی ہے- اس ضمن میں جنتادل سیکولر کے ایک وفد نے شان ہند نہال احمد کا ایک تحریری مکتوب کل جمعیتہ العلماء کے نائب صدر محمد سیٹھ مکی صاحب اور عیدگاہ ٹرسٹی مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب کو دیا-

وفد میں شامل جنتادل سیکولر کے پرچار سچیو سہیل عبدالکریم نے ذمہ داران کو کہا کہ لشکر والی عیدگاہ کے تحفظ کا سوال اس وقت کھڑا ہوا جب اس جگہ جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا- اسلیے جاگنگ ٹریک کی تعمیر کو روکنا عیدگاہ کی جگہ محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے- اس ضمن میں جنتادل سیکولر کا موقف ہیکہ جمعیتہ العلماء دیگر کاغذی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کارپوریشن بر سراقتدار سے مطالبہ کرے کہ وہ ہونے والی مہا سبھا میں جاگنگ ٹریک کا NOC ردّ کرے- کلیکٹر کا NOC بھی کارپوریشن کے NOC کی بنیاد پر دیا گیا تھا ایسی بات بھی سامنے آئی ہے- اسلیے کارپوریشن کا NOC رد ہونا اور ضروری ہے-

اسکے علاوہ جمعیتہ العلماء شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں، انکے گٹ نیتا اور صدور سے رابطہ کر انہیں بھی کارپوریشن کا NOC رد کروانے کےلیے آواز اٹھانے کی گزارش کرے- سہیل عبدالکریم نے تیقن دیا کہ جنتادل سیکولر سمیت مہا گٹھ بندھن کے سبھی کارپوریٹرس NOC رد کرنے کی قرداد کے حق میں ووٹ دیں گے- ضرورت پڑنے پر شان ہند، مہا گٹھ بندھن کی گٹ نیتا کی حیثیت سے، وہیپ بھی جاری کرسکتی ہیں-

وفد میں عبدالرشید سیٹھ ایولے والے، کارپوریٹر عبدالباقی، سہیل عبدالکریم، عارف حسین پاپا، یحیٰ عبدالجبار، انصاری ابوشعیب نہالی، امجد پٹھان،محمد ممبر، شفیق وائرمین، عمران جھوپے، عبدالرحمن انصاری، زاہد بابا و دیگر سرکردہ افراد شامل تھے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)