آخرت کی کامیابی اصل کامیابی ہے،اس لحاظ سے اپنے اخلاق کا خاص خیال رکھیں۔

0

ملّت جونیئر کالج کے دوازہم کے طلبہ کو الوداعیہ میں صدر معلمہ کا پیغام

مصباح نور ایاز خان مثالی طالبہ کے اعزاز سے سرفراز

 


جلگاؤں :کووڈ 19-کے لاک ڈاؤن کے خلاء کے بعد امسال مروجہ طریقہ پر بورڈ امتحانات ہورہے ہیں اس لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہوکر آکری مرحلہ میں ہیں اسی دوران ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عفّت ناز نے تلاوت کلام اللہ سے آغازکیا۔اغراض ومقاصددوادہم کی کلا س ٹیچر سمیہ شاہ میڈم نے طلبہ کو امتحان سے متعلق رہنمائی فرمائی۔بعد ازیں دواز دہم سے عائشہ دیاّن علی اور مصباح ناز ایاز خان نے کالج میں گزارے ہوئے اپنے کھٹے میٹھے لمحات کونمناک لہجہ میں پیش کرکے پورے ماحول کو جذباتی کردیا۔اسی طرح یازدہم کی طالبہ مہک خان نے اپنے ساتھیوں کو آنے والے امتحانات کے لیے دعائیں دیں۔کالج کے سوپروائزر تاج الدین شیخ نے طلبہ کو پند ونصائح میں کہا کہ” ’ملّت‘ نے آپ کو تربیت اور علم کی صورت جوکچھ دیا ہے اسے اپنے اعمال کے ذریعہ ’ملّت ِ اِسلام‘ کے مفاد کے لیے استعمال کرکے دکھائیے تاکہ آپ کی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکے۔ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں بارہویں جماعت ٹرننگ پوائنٹ کی حیثیت کا حامل ہے۔“تقریب کی صدر نیز کالج کی پرنسپل عفیفہ شاہین میڈم نے صدارت خطاب میں طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ابھی آپ عمر کے جس پڑاؤ پر ہیں عنفوان ِ شباب کی کھڑکی یہیں سے کھلتی ہے اورانسان نوجوانی میں قدم رکھتا ہے۔لہٰذا عمرکا یہ حصہ شیطان کانرم نوالہ ہوتا ہے۔اس لیے آپ کو اِن دو سالوں میں ہمیں اپنے اخلاق وکردار کا خاص رکھنا ہے کیونکہ ان پر آپ کی آنے والی زندگی کا انحصار ہے۔مؤمن کی نگاہ میں ہمیشہ آخرت کو ترجیح ہونی چاہئے بحیثیت ِ مؤمن ہمیں آخرت کی کامیابی پر اپنی ساری تونائیاں صرف کرنی چاہئے۔آخرت کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے دنیا میں ایک بار ناکام ہوکر آپ کو دوسرا موقع مل بھی جائے گا مگر آخرت میں کوئی موقع نہیں لہٰذا اس طرف بھی دھیان دیجئے۔“بعد ازیں گزشتہ سال بورڈ امتحان میں اوّل،دوّم،سوّم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد اِنعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ساتھ ہی امسال کی مثالی طالبہ کے طور پر مصباح ناز ایاز خان کو اعزاز سے نوازہ گیا۔کلماتِ تشکّر شیخ زیّان احمد نے ادا کیے۔تقریب میں جونیئر کالج کے فرحانہ میڈم،ملّت ہائی اسکول کی ناظمہ میڈم،شفقت حسین سر،وسیم شیخ سر وغیرہ موجود تھے۔


تصویر میں: تمام طالبات کے ساتھ دائیں سے شیخ زیان احمد،تاج الدین شیخ،عفیفہ شاہین،سمیہ شاہ اور فرحانہ میڈم کی ایک یادگار تصویر

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)