انجمن خدمت خلق کی معاون معلمہ شکیلہ شیخ‌ "مثالی معلمہ"ایوارڈز سے سرفراز‌۔

0


 جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کے معروف دختران ملت کے ادارے انجمن خدمت خلق کے شعبہ اپر پرائمری کی معاون معلمہ شکیلہ بنت فضل کریم کو راشٹر وادی کانگریس کی طرف سے مثالی معلمہ براۓ ٢٠٢٢-٢٠٢١ سے نوازہ گیا موصوفہ گزشتہ ٣ دھائیوں سے درس و تدریس کے فرائض نمایاں و کامیاب طریقہ سے انجام دے رہی ہیں موصوفہ انگریزی زبان دانی علم حساب کے ساتھ بالخصوص گورنمنٹ اسکالر شپ امحتان و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے مضامین کی درس و تدریس پر خاصی مہارت رکھتی ہیں ایک سنجیدہ شخصیت جو ہر طرح کی واہ واہی و خود نمائ سے دور جزبہ خدمت خلق و پیشہ درس و تدریس کو میراث پیغمبری سمجھ کر فرایض کی ادائیگی کرتی ہیں جہاں ان میں اپنے طلباء کو جدید علم‌و ہنر سکھانے کا جزبہ ہے وہی موصوفہ میں حصول علم کا بھی جزبہ ہے انہوں نے کمپیوٹر،سائنس ٹیکنالوجی، آن لائن کام ،آن لائن درس تدریس،ورک فرام‌ہوم، ریاستی زبان مراٹھی جیسی چیزیں جہاں سیکھی وہی عربی زبان بالخصوص مخرج کے ساتھ قرآن فہمی اور عربی زبان بھی اسکول ہی میں عالمہ طالبہ سے سکھی فریضہ حج وعمرہ ادا کیا تاکہ اثاثہ کچھ اور آخرت سنورنے کا بھی ہوجاۓسکھ کر ذاتی و طالبات نیز متعلقین کی اصلاح کرتی ہیں وقت نظم و ضبط کی کا پابند سلیقہ شعار بلند حوصلہ اسلامی پاسدار خاتون جو اپنی طالبات میں جتنی مقبول ہیں اتنی ہی خواتین سرپرستوں میں بھی۔طالبات کے مسائل اسلامی پس منظر میں حل کرنا ان میں مثبت غور و فکر پیدا کرنا ان کا خاصہ ہیں خدا کرے کہ یہ مینارہ نور اسی طرح منور رہیں جس کے علم و فضل سے دختران ملت فیض پاتیں رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)