پروفیسر ڈاکٹر چاندخان کو مثالی معلم ایوارڈ

0


  جلگاؤں ( عقیل خان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں، کے زیرِ اہتمام ایچ۔ جے۔ تھیم کالج مہرون جلگاؤں میں فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاندخان صفدر خان کو این، سی، پی، ٹیچرس الائنس اور لائبریری سیل جلگاؤں یونٹ کی جانب سے " یوم اساتذہ" کے موقع پر مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایم ایل سی ناتھا بھاؤ کھڈسے پروگرام کے چیئرمین تھے۔ این سی پی کے صدر رویندر بھیا پاٹل، اعجاز بھائی ملک، شری اشوک بھاو لاڈ ونجاری، سلیم انعامدار، رضوان کھا ٹک اور دیگر معززین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں 15 پرائمری پرنسپلس کو کتابوں سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کرام، اسپورٹس ٹیچرز، میوزک ٹیچرز، پروفیسرز کو مہمانان خصوصی نے مبارکباد دی۔ پروفیسر ڈاکٹر چاند خان کو اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر محترم عبدالکریم سالار، محترم ڈاکٹر اقبال شاہ، محترم اعجاز عبدالغفار ملک، کے علاوہ ادارے کے دیگر عہدیداران کے ساتھ ساتھ انچارج پرنسپل ابراہیم پنجاری، دیگر پروفیسرز اور اہل خانہ دوست احباب نے مبارک باد پیش کی ۔ اس ایوارڈ تقریب میں پٹھان ناصر خان، التمش خان، ڈاکٹر عرفان بشیر، ڈاکٹر امین قاضی، مشتاق بہشتی، عزیز رنگریز، ساجد پٹھان، شاہین خان، فرحین خان، ارشین خان، طحہ خان وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)