اقراء اسکول سالار نگر جلگاؤں میں "سرپرست‌و اساتذہ" اجلاس کا انعقاد ۔۔۔

0


 جلگاؤں( نامہ نگار)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں " سرپرست و معلمین" اجلاس صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کی صدارت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

 تلاوت پاک و اجلاس کے مقاصد سینئر مدرس ذاکر خان نے پیش کئے ۔ طلبہ کی زندگی میں والدین کا اہم کردار ہوتا ہے ۔لاک ڈاون میں ہوۓ تعلیمی نقصان کو ہمیں مکمل کرنا ہونگا ۔ طلبہ کتنا وقت موبائیل میں صرف کرتے ہیں اور اس سے ان پر ہونے والے مضر اثرات، ان نکات کو معلمہ حناء اسحاق شیخ نے تفصیل سے بیان کرتے ہوئے موبائل کا صحیح طریقہ سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ شعبہ صدرآئ سی ٹی ۔ و سائنس معلم نور محمد نثار احمد شیخ نے طلبہ کی ترقی میں والدین کی ذمہ داریاں اس عنوان کے تحت اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو صرف اسکول میں روانہ کر دینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے بچے کا پوری طرح سے خیال رکھنا ضروری ہے بچے کا یونیفارم ، اسکول بیگ ،کھانے پینےکا بھی خاص خیال رکھا جائے ۔ طلبہ گھر پر پڑھائی کر رہے ہیں یا نہیں، بچوں کے دوست کیسے ہیں، وہ نظام الاوقات کے مطابق پڑھائی رہے ہیں یا نہیں؟ ان باتوں کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پر بھی زور دینا چاہیے جس سے ان میں مزید اقدار فروغ پا سکے ۔ صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نے اپنے صدارتی خطبہ میں اسکول کی سالانہ روداد مفصل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی کامیابی میں جتنا اساتذہ اکرام کا رول ہے اتنا ہی سرپرست حضرات کا بھی ہے ۔

لیکن یہ بات ہم بھول جاتے ہیں ۔ طلبہ اسکول سے زیادہ اپنے گھر پر رہتے ہیں اس لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ بچے کے معیار تعلیم کےلئے ان کو پڑھنے کی ترغیب دینے پر زور دیں ۔ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اسکول ہمیشہ کوشاں رہتا ہے جس کے نتائج ہم‌ درج ذیل دیکھ سکتے ہیں ۔ امسال اولمپیاڑ امتحان میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کیں اور اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کیں ۔ اسکالرشب امتحان، ڈراینگ المینٹری و انٹرمیجٹ امتحان،NTS, NMMS ، جیسے دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوئے ۔اتنا ہی نہیں تو کراٹے مقابلہ میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ اسکول طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے آئے دن بیش بہا سرگرمیاں، ثقافتی پروگرام، مقابلے،وغیرہ کا انعقاد کرتی ہی تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو پروان ملے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس میں والدین بھی مزید توجہ دیں اپنی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔بچے کی صلاحیتوں کو سمجھ کر ہی اسے اس شعبہ کی طرف مرغوب کریں بچے پر کسی طرح کا دباؤنہ ڈالیں اس کی عدم دلچسپی کی طرف راغب نہ کریں جس سے وہ مستقبل میں ناکام ہو ۔۔ 

اسکول کی تعلیمی و معاون تعلیمی سرگرمیاں ہر سطح کےبچےکےلۓ کی جاتی ہیں تاکہ ہر سطح کے بچےکو موقع مل سکے اسی کے ساتھ اسکول میں جاری کئ منصوبوں کی معلومات نیز مستقبل میں آنے والے کورسس کی معلومات موثر انداز میں پیش کیں ۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے طلبہ کو ملنے والی مختلف اسکالرشب، اسکیموں سے بھی سرپرست حضرات کو واقف کیاگیا ۔ امسال مولانا آزاد اسکالرشب، بیگم حضرت محل اسکالرشب 481000, روپے طلبہ کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے دۓ گئے ۔ رسم شکریہ ریاض شاہ نے ادا کیا جبکہ نظامت ذاکرخان نے کی بعدازاں سرپرستوں کے لئے سوال جواب کا وقفہ رہا کامیابی کے لئے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے محنت کی ۔اجلاس میں تقریبا پانچ سو سے زائد سرپرست حضرات موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)