جلگاؤں میں مومینٹ فار پیس اینڈ جسٹس

0

  (ایم۔پی۔جے)کی جانب سے عام شہریان کے رائٹ ٹو فوڈ کے مطالبے کےلیئےنمائندگی 


جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں مومینٹ فار پیس اینڈ جسٹس کی جانب سے ملک کے ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق کے تعلق سے بیدار کرتے ہوۓ مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔تاکہ وہ خود اپنے حقوق کے حصول کےلیئے تیار ہوسکے۔اسی مقصد کے تحت رائٹ ٹو فوڈ کے مسلہ کو ایم۔پی۔جے۔جلگاؤں نے غلہ تحفظ فہرست کو ترجیحات گروپ میں شامل کرنے کے مطالبہ کےلیئے تقریباً سو افراد پر مشتمل شہریان کو گیارنٹی فارم بھرواکر مقامی تحصیلدار کو عرضیاں دی گئ۔جس پر چار ماہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہونے پر ضرورتمندوں کو گذشتہ روز تحصیلدار دفتر جاکر بیدار عام شہریان نے 

متعلق افسر کے سامنے اپنے مسائل و تکالیف بیان کیں۔اور مذکورہ معاملے میں متعلق افسر کو مکتوب بھی دیا۔جس پر تحصیلدار نے فوری طور پر عمل کرتے ہوۓ رائٹ ٹو فوڈ انڈیکس میں ان ضرورتمندوں کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔اس وفد میں شامل ذمہ داران نے شہریان سے خود ہی ذاتی طور پر فارم بھرواکر لیئے۔اس موقعہ پر ایم۔پی۔جے کے صدر عارف دیشمکھ ،نائب صدر محمود خان ،شہر صدر عادل خان ،تحصیل صدر انور شیخ نے ضرورتمند شہریان کی کامیاب نمائندگی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)