سید شریف سر کی صدارت میں آئٹاجلگاؤں کا انتخابِ نَو

0

 جانثار اختر ضلعی صدر اور کاشف انجم صدر ِ مقامی منتخب

تصویر میں: دائیں سے نو منتخب ضلعی سیکریٹری ساجد اختر،ریاستی صدر سید شریف سر،نو منتخب ضلعی صدر جانثار اختر اور سابق ضلعی صدر ریاض شاہ سر کے علاوہ دیگر ذمہ داران کو بھی دیکھا جاسکتا ہے


جلگاؤں (شیخ زیان احمد): آئٹا (آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن)یہ اُ ردو اساتذہ کی کل ہند سطح کی واحد تنظیم ہے۔یہ تنظیم اساتذہ کے مسائل کے ساتھ تعلیمی ترقی،نصاب،طلبہ کی بہتر رہنمائی وغیرہ ہفت پہلوؤں پر زیادہ توجہ دیتی ہے۔اپنے مقاصد اور انداز کی یہ واحد اساتذہ تنظیم ہے۔اس کے منتخب شدہ عہدداران 2سال کی میقات مکمل کرتے ہیں۔آئٹا کے ریاستی صدر سید شریف سر کی خصوصی موجودگی میں آئٹا کی جلگاؤں شاخ اور ضلع جلگاؤں کے انتخاب عمل میں آئے۔آغاز رفیق خان سر کی تلاوت کلام سے کیا گیا،سابق ضلعی صدر ریاض شاہ سر نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔انتخابی کاروائی کے بارے میں سید شریف سر نے معلومات دیں اور انتخاب انجام پذیر ہوئے۔پہلے جلگاؤں یونٹ کی نئی میقات کے لیے کاشف انجم اطہر الدین شیخ (اقراء شاہین ہائی اسکول،مہرون،جلگاؤں)کو صدر،رفیق محمد خان (ملّت پرائمری اسکول،مہرون،جلگاؤں)سیکریٹری منتخب کیا گیا۔اسی طرح ضلعی سطح کے لیے جانثار اختر عبدالحمید شیخ (حضرت شیخ الہند اردو پرائمری اسکول،مہرون،جلگاؤں)ضلعی صدر اور ساجد اختر عبدالرؤف شیخ (ملّت پرائمری اسکول،مہرون،جلگاؤں)ضلعی سیکریٹری منتخب کئے گئے۔یہ نو منتخب ذمہ داران اپنے اپنے سطح پر دیگر ذمہ داران کا انتخاب کرواکر تنظیمی کاز کے لیے سرگرمیاں انجام دیں گے۔

۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)