جلگاؤں میں چار روزہ اردو کتاب میلے کا شاندار افتتاح

0

مطالعہ کی میزبانی کےلیئے ٢٥ کتب فروشوں کی دکانیں


فوٹو کیپشن : اقراء ایجوکیشن سوسائٹی و انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے چار روزہ تاریخی اردو کتاب میلہ کا شمع فروزی کے ذریعے افتتاح کرتے ہوۓ میئر جۓ شری مہاجن و اقراء کے ذمداران دیکھے جاسکتے ہیں۔

 جلگاؤں (سعیدپٹیل)یہاں سالار نگر میں واقع اقراء اردو ہائی اسکول کے وسیع میدان پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی و انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کی مشترکہ کاوشوں سے آج ٢٧ دسمبر ٢٠٢٢ء کو صبح ١١بجے شاندار افتتاح بلدیہ اعظمٰی کی میئر جۓ شری مہاجن کے ہاتھوں شمع فروزی کرکے عمل میں آیا۔ اس موقع پر ادارے کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، اقراء کے اراکین عبدالمجید زکریہ ، ڈاکٹر اقبال شاہ ، ظفر شیخ ، امین بادلی والا ، عبدالرؤف شیخ ، عبدالرشید شیخ ، عبدالعزیز سالار ، اعجاز ملک ، اقراء ہائی اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر سر ، ڈاکٹر انیس الدین سر ، افتخار سر و اقراء سے منسلک ٹچر حضرات و مہمانان موجود تھے۔ اس اردو کتاب میلہ میں دہلی ،گجرات ،مدھیہ پردیش وغیرہ کے مختلف مقامات کے کتب فروش شریک ہوۓ ہیں۔اردو زبان و ادب اور دینی علوم سمیت ممتاز قلمکاروں کی شعری و نثری ادب کی کتابیں یہاں دستیاب ہوں گی۔طلباء سے لےکر ڈگری یافتہ سمیت اردو کے عام قارئین میں مطالعہ کے شوق و ذوق کو پروان چڑھانے نیز طلباء کے تعلیمی نصاب میں مددگار کتب یہاں دستیاب ہیں۔اس کتاب میلے میں مالیگاؤں سمیت ممبئ ،پونہ ، دھولیہ ،اورنگ آباد ، دہلی گجرات و مدھیہ پردیش کے ٢٥ کتب فروشوں نے اپنی دکانوں پر تمام ہی اصناف کی کتابیں سجائی ہیں۔بہت سی نایاب کتابیں طلباء کو وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے انھیں تعلیمی کےلیئے دوسرے مقامات سے بڑی مشکلات کا سامنا کرکے منگوانی پڑتی ہیں۔جنھیں اس کتاب میلے کے ذریعے خریدنا آسان ہوگا۔اسی طرح کتب فروشوں نے کتابوں پر دس فیصد سے پچاس فیصد تک کی شرح میں چھوٹ دینے کا میلہ منتظیمن نے کہا ہے۔یہ میلہ صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک شروع رہےگا۔مجموعی طور پر بچوں سے لےکر بزرگوں تک کو یہاں ان کی من پسند کتاب دستیاب ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)