اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں کے زیر تربیت معلمین، اساتذہ اور پرنسپل نے جلگاؤں ضلع کے پہلے کتابی میلے میں شرکت کی

0

اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں کے زیر تربیت معلمین، اساتذہ اور پرنسپل نے جلگاؤں ضلع کے پہلے کتابی میلے میں 28 دسمبر کو شرکت کی جس کا انعقاد اقرا ہائی اسکول سالار نگر گراؤنڈ پر 27 تا 30 دسمبر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں اور انجمن محبان اردو ادب مالیگاؤں کے اشتراک سے کیا گیا۔ 
زیر تربیت معلمین اور اساتذہ نے دینی، تعلیمی، ادبی، اور مقابلہ جاتی امتحانات (TET)(TAIT) کی کتابیں ذاتی طور پر اور لائبریری کے لیے خریدیں۔ ڈی ایڈ کالج کے طلبہ کے ساتھ پرنسپل وکیل سعیدہ میڈم ، رفیق شیخ سر ، قاسم پٹھان سر ،وسیم اختر سر، اعجاز پٹھان سر اور اسما میڈم نے کتاب میلہ میں شرکت کی ۔
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)