جلگاؤں اردو کتاب میلے کے دوسرے روزرسمِ اجراء اور تقسیم انعامات

0

 اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے متعدد طلبہ نے تاریخی مثالیں قائم کی ہیں (ڈاکٹر اقبال شاہ)


جلگاؤں:اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں اور انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے چار روزہ اردو کتاب میلے کے دوسرے روز رسم اجراء اور تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام کا آغاز اقرا شاہین پرائمری اسکول کے صدر مدرس قاضی اختر الدین کی تلاوت قرآن کے ذریعہ کیا گیا۔اقرا اردو ہائی اسکول کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔اس پروگرام میں خدائی خدمتگار جامنیر کے زیر نگرانی تیار کرد ہ اور اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے مختلف اداروں کی معلومات پر مبنی کیلنڈر کا اجراء اقرا کے ذمہ داران کے ذریعہ کیا گیا۔اردو زبان کے اجتہادی شاعر صابر زاہدؔ کے مجموعہئ کلام ”نقوش زاہدؔ“کا اجراء عبد المجید زکریا کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔ساتھ ہی صدر جمہوریہ سے انعام یافتہ خطیب مارولی کی تین کتابوں۔ایک عظیم شخصیت،الحمد شریف کی افادیت اور فضیلت اور شانِ نزول آیات قرآنی کا اجراء بالترتیب اقرا کے جنرل سیکریٹری الحاج اعجاز ملک،اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر کے چیئرمن پروفیسر ظفرشیخ اور شہر کی معروف شخصیت حسین خان ملتانی کے ہاتھوں کیا گیا۔مذکورہ پروگرام میں ارتکاز صابر نے ’نقوش زاہدؔ‘ کا تعارف پیش کیا۔جسم علی خطیب مارولی نے اپنی مذکورہ تینوں کتابو ں کا تعارف پیش کیا۔دانش بیبا،ایم جے کالج جلگاؤں کے پرنسپل ایس این بھارمبے،اعجاز ملک،انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے سیکریٹری اور رحمانی پبلی کیشنز کے پروپرائٹر رحمانی سلیم احمد اور اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مختلف مہمانان اور اداروں کی جانب سے مذکورہ کتابوں کی خرید اری کے اعلانات ہوئے۔پروگرام کی صدارتی اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی۔مذکورہ پروگرام میں خوشخطی مقابلے میں اوّل،دوّم اور سوّم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو سالار فاؤنڈیشن کی جانب سے مرحوم عبد المجید سالار ٹرافی (اوّل)،مرحوم کرنل عبد اللطیف سالار ٹرافی (دوّم) اور مرحومہ بسم اللہ بی ٹرافی (سوّم)اور سرٹیفکٹ پیش کیے گئے۔نظامت کے فرائض اقرا ایچ جے تھیم کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ نے ادا کیے۔بطور مہمانان خصوصی عبد الرشیدشیخ،ڈاکٹر بابو شیخ،عبد المجید زکریا،پروفیسر ظفر شیخ،افضل جناب،غلام نبی باغبان،انصاری محمد یاسین،شاہد انجم،ڈاکٹر اشفاق عمر،نظام خان ملتانی،پروفیسر محمدیونس اور عبد العزیز سالار کے علاہ انعام یافتہ اسکولوں کے صدر مدرسین موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)