”اقرإ اردو ہایَ اسکول تونڈاپور کی ( فیلڈ وزٹ) تعلیمی سیر کی کامیابی سے ہمکنار“۔

0

 جلگاوَں ( عقیل خان بیاولی) : اقرإ ایجوکیشن سوسایٹی کے زیر انصرام اقرإ اردو ہایَ اسکول تونڈاپور جامنیر کی سال رواں کی تعلیمی سیر شہر جلگاوَں میں صنعتی ادارے "ریمنڈ فیکٹری"سافٹ ڈرنک پنچ باٹلنگ کمپنی، ُ تلسی چاکلیٹ فیکٹریُ شردّھا چٹایَ فیکٹری، جہاں طلبہ نے اشیاء کو خام شکل سے اصل یا پکی شکل میں آنے کے عمل کو راست دیکھا اور سمجھا اسی کے ساتھ ہی شہرہَ آفاق منعقدہ ا"ردو کتاب میلے کی سیر" فلڈ وزٹ کر بتاریخ ٢٩ دسمبر کو کامیاب لوٹی اس تعلیمی سیر کا خاصا یہ تھا کہ اسکول اسٹاف و اسکول انتظامیہ نے ایسی جگہوں سے طلبہ کو متعارّف کرنے کی کوشش کی جہاں سے روزگار کے بھرپور ذرایع نکلتے ہیں ساتھ ہی اقرإ ایجوکیشن سوسایٹی اور محبّان اردو مالیگاؤں کے باہمی اشتراک سے منعقدہ" اردو کتاب میلے"کی بھی سیر کرائی جہاں سے طلبہ نے اپنے ذوقِ اور نصابی و


معاون نصابی علمی ادبی کتابیں خریدیں نیز موجود بیش بہا کتابوں کو دیکھ کر ان کا تعارف جانا بھی دیہی اسکول کی اپنی نوعیّت کی اس معاون ٹعلیمی سرگرمی پر صدر سوسایٹی الحاج عبدالکریم سالار نے فرط مسّرت کا اظہار کیا و مستقبل کے لیے بھی ایسی سرگرمیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کی اس تعلیمی سرگرمی کو کامیاب بنانے میں صدر مدرّس محمّد ایّوب، کے ہمراہ ٹرپ انچارج محمّد خالد غلام رسول ُ شاہین اقبال، اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے تعاون کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)