دعوت اسلامی ہند کی جانب سے یک روزہ عظیم الشان اجتماع فارغین کی دستاربندی

0

 ضلع جلگاؤں کے ٦ علماء کرام کی دستاربندی میں شمولیت۔


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)  لوگوں کے عقائد و اعمال کے تحفظ اور ان کی رہنمائی کیلئے سنتوں بھرے اجتماعات ایک مفید اور موثر ذریعہ ہے ,اسی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر دعوت اسلامی انڈیا کے زیر اہتمام نور و نکہت سے لبریز یک روزہ  عظیم الشان اجتماع 5/ فروری بروز اتوار 2023 بمقام گونڈی دیونار ممبئ  میں منعقد ہونے جا رہا ہے , جس کی تیاریاں گزشتہ  3 ماہ سے شروع تھی- اس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور مشائخین عظام جلوہ بار ہوں گے , خوشی کی بات یہ ہے کہ اس اجتماع پاک میں ملک بھر کے  جامعات المدینہ سے فارغ ہونے والے 384علمائے کرام و مفتیان عظام کو فضیلت و افتاء کی اسناد سے نوازا جائے گا ضلع جلگاؤں کے لئے خوش آئند بات ہے کہ ان میں یہاں کے  کل ٦ فارغین ہیں جن کی اس روح پرور تقریب میں دستار بندی ہوگی ان کے اسم گرامی اس طرح ہیں محمد عابد مدنی بھوساول،محمد اسمعیل مدنی اڈاود، محمد نظام الدین مدنی جلگاؤں، محمد عمران مدنی جلگاؤں،سید شاھد مدنی راویر،محمد سلمان مدنی دھرن گاؤں  اسی کے ساتھ ختم بخاری شریف کا روح پرور عمل  بھی اسی اجتماع پاک میں منعقد کیا جائے گا اس اجتماع  میں مختلف اوقات میں الگ الگ حلقے منعقد ہوں گے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات مثلا معاشی, معاملاتی,معاشرتی, ازدواجی اور خاندانی گوشوں کے حوالے سے  تربیتی بیانات بھی پیش کیے جائیں گے ,مزید وضوع , غسل ,نماز ,روزے اور روزمرہ کے شرعی مسائل پر بھی خصوصی بیانات کیے جائیں گے۔

    اجتماع میں شرکت کرنے والے حضرات کو ہر ممکنہ  سہولیات سہولیات فراہم کرنے کی  پوری کوشش  و منصوبہ بندی جاری ہے - 

قارئین کرام سے  التجا ہے کہ اس اجتماع پاک میں اپنی اوراپنے دوست و احباب کی  شرکت کویقینی بناکر ڈھیروں ثواب کمائیں۔کی اپیل دعوت اسلامی ہند نے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)