جلگاؤں بلدیہ عظمیٰ کی اردو اسکول نمبر ٤١ میں سالانہ جلسہ و تمسیم انعامات کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار والدین و سرپرستوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

0

 



جلگاؤں( سعید پٹیل) جلگاؤں شہر بلدیہ عظمیٰ کی  اردو اسکول نمبر41 میں سالانہ ثقافتی پروگرام اور تقسیم  انعامات کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔  اسکول کے طلبہ و طالبات نے منفرد قسم کا ثقافتی  پروگرام کو  پیش کر کے ناظرین کی شاباشی حاصل کی۔اور واہ  واہی لوٹی۔ والدین ، اساتذہ  اور قومی گیت کے اوپر ایکشن songs کے ساتھ ساتھ مختلف موضوع پر تقاریر ، حمد ، نعت  جیسے events بحسن و خوبی انجام دیئے۔

پروگرام کا آغاز  تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔ بعد ازاں مہمان   خصوصی کے طور پر علاقے کے کارپوریٹر نمائندہ  جناب سلمان کھاٹک موجود  تھے۔ پروگرام کی صدارت اسکول انتظامیہ کمیٹی کی صدر محترمہ یاسمین باجی نے انجام دی۔ اسکول کی  صدر معلمہ محترمہ ذاکرہ باجی نے اسکول کی سرگرمیوں کے متعلق والدین سے گفتگو کی اور ساتھ ہی والدین سے بچوں کی تعلیمی ترقی کیلئے  اسکول کے ساتھ جڑنے کا اور اسکول کی مدد کرنے  کا وعدہ لیا۔ 

آخر میں اسکول کی معلمہ عرشیہ انجم باجی نے تعلیم کی اہمیت اور بچوں کی تربیت پر والدین خصوصی ماں کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے اظہارتشکر کا فریضہ انجام دیا ۔ طلبہ و طالبات کے والدین و سرپرست حضرات نے کثیر تعداد میں شریک رہے کر طلباء کی ثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کیں۔پروگرام کی نظامت معلم شیخ عقیل اسماعیل نے کی۔ اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ ، طلبہ و طالبات نے انتھک محنت کی۔رسم شکریہ پر ثقافتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)