آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی سیکریٹری پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری نے مالیگاؤں کے رفقاء کار کے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر کو رمضان المبارک کی آمد کے متعلق میمورنڈم تفویض کیا

0


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) مؤرخہ 17/ مارچ بروز جمعہ سہ پہر 4/ بجے آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی سیکریٹری پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری اپنے رفقاء کار کے ساتھ آل انڈیا مومن کانفرنس کے بینر تلے رمضان المبارک کی آمد کے تناظر میں ایڈیشنل کلکٹر کو مندرجہ ذیل کاموں کے لئے میمورنڈم تفویض کیا۔

میمورنڈم میں تحریر کیا گیا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس آپ سے گذارش کرتی ہے کہ 23/ مارچ سنہ 2023ء سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو رہا ہے اس مبارک مہینے کے بارے میں آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلمان رمضان المبارک میں روزہ، تراویح اور سحر و افطار کے انتظامات نہایت ہی تزک و اہتمام سے کرتے ہیں لہذا مومن کانفرنس آپ سے درخواست کرتی ہے کہ آپ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو یہ حکم صادر کریں کہ رمضان المبارک میں گٹروں، نالوں اور بدلتے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ راستوں کی صاف صفائی کا انتظام بہتر طریقے سے انجام دیں نیز آپ پولس ڈپارٹمنٹ کو قاس بات کے لیے راضی کریں کہ رمضان المبارک کی راتوں میں ہوٹل، کھاناول اور دوسری ضروریات کی چیزوں کی دوکانیں دیر رات تک جاری رہنے دیں اور بجلی ڈپارٹمنٹ کو اس بات کے لیے آمادہ و تیار کریں کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ہی نا کریں اور اگر بہت ضرورت ہو تو افطار، تراویح، اور سحری کے اوقات کا خیال رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ کریں نیز شہروں کے مسلم ناموں کو تبدیل نا کرتے ہوئے ان کے اصل ناموں کو ہی برقرار رکھیں ان باتوں پر مشتمل میمورنڈم ایڈیشنل کلکٹر کے اسسٹنٹ کو تفویض کیا اور انہوں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ ہم اس کے اوپر عمل کروانے کی از حد کوشش کریں گے

ایسی گذارش آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی سیکریٹری پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری، مومن کانفرنس کے نائب صدور انصاری اخلاق احمد فضل الرحمان و مولانا سفیان جمالی، ناسک مومن کانفرنس کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، جوائنٹ سیکریٹریز ارشد پٹھان، امتیاز انجینئر،اور سلیم ملک، حاجی عبدالماجد چمڑے والے، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر رحمانی عبدالرحمن،ڈاکٹر آصف اقبال، محمد رمضان ڈرائیور، اکبر سیٹھ اشرفی، جاوید انور، ظہیر پینٹر، مسعود احمد، افتخار احمد، شکیل حاجی، محمد مصطفی بدرالدجی، عتیق سوڈے والا نے ایڈیشنل کلکٹر سے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)