مکتبِ عثمانیہ جلگاؤں کا سالانہ جلسۂ عام و تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

0


       جلگاؤں( سعیدپٹیل) الحمدللہ بفضل خدا گذشتہ روز 05مارچ 2023 کو مکتبِ عثمانیہ جلگاؤں کا سالانہ جلسۂ عام عمل میں آیا۔ بطور مہمانان خصوصی شہر قاضی حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن قاسمی،سید چاند سید امیر، عبدالروف ، حضرت مولانا اشفاق، حافظ صفی جنرل سیکریٹری علی پبلک اسکول جلگاؤں، مولانا عبیداللہ خان نے شرکت کی۔طلباء وطالبات نے اس پر رونق و روحانی پروگرام میں حمد پاک ، نعت پاک،پیش کیا، اہلیان شہر اور علماء کرام نے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی اور خوب داد و تحسین سے نوازا،جن طلباء وطالبات نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا انہیں قرآن پاک سرٹیفکیٹ وانعامات سے نوازا گیا، شہر قاضی حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن قاسمی صاحب کی دعا پر جلسه کا اختتام ہوا اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں مکتبِ عثمانیہ کےاستاد مولانا فاروق صاحب،سید ساجد ، شہباز سر، ارشد شیخ، سید ابرار، عارف بھائی، شیخ بلال ،یوسف بھائی کابھرپور تعاون رہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)