مالیگاؤں میں تمام مسلم برادریوں کا اقدام اجتماعیت خوش آئند ملک بھر میں اس کی تقلید کی کوشش کی جائے ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری ( صدر آل انڈیا مومن کا نفرنس ) کا برقی پیغام ، شہریان کے نام

0

  


دہلی : گزشتہ دنوں بذریعہ وہاٹس ایپ آل انڈیا مومن کا نفرنس کے قومی سکریٹری پروفیسر حافظ عبد الحفیظ انصاری کے توسط سے یہ خوش آئند خبر موصول ہوئی کہ پارچہ بافوں، انصاری، مومن، جولا ہوں کا اکثریتی شہر مالیگاؤں میں تمام ہی مسلم برادریوں کا ایک کو آرڈی نیشن بنام آل مسلم کو آرڈی نیشن کمیٹی مالیگاؤں عمل میں آرہا ہے۔ اس کمیٹی کے توسط سے شہر مالیگاؤں میں آباد تقریباً بیس سے زائد مسلم برادریوں کا ایک مشترکہ اجلاس عام "آغاز - اقدام اجتماعیت بنام عید ملن" مورخہ 26 مئی 2023، بروز جمعہ بوقت بعد نماز مغرب منعقد ہورہا ہے۔ یہ اعلان پورے ملک کے مسلمانوں کے لیے نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔ 

شہر مالیگاؤں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ 2006ء میں اس شہر کے بیدار علمائے کرام نے حالات کے تئیں تمام مسلک کے علمائے کرام کو کل جماعتی تنظیم کے بینر تلے اکٹھا کیا اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے آج تک کوشاں اور سرگرداں ہیں۔ علمائے کرام کی اس اجتماعیت کو پورے ملک نے سراہا ہے۔ آج عوامی سطح پر تمام ہی برادریوں کے اشتراک کے لیے آل مسلم کو آرڈینیشن کمیٹی نے جو اقدام کیا ہے میں بحیثیت آل انڈیا مومن کا نفرنس کے قومی صدر کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اس کی بھر پور تائید کرتا ہوں اور انصاری مؤمن برادری کے ساتھ ساتھ تمام ہی مسلم برادریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اتحاد ملت کے اس کازکو دامے درمے قدمے سخنے تقویت پہنچائیں یہ عصر حاضر کے موجودہ سیاسی منظر نامے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کانفرنس کا پیغام پورے ملک تک پہنچے گا اور اس کے مثبت اثرات اور نتائج مرتب ہوں گے۔ آل انڈیا مومن کا نفرنس کے سکریٹری جنرل عبدالرشید انصاری نے مسجدوں، مدرسوں، میناروں اور پاورلوم کے اس شہر مالیگاؤں میں اتحاد ملت کے لیے کی بھی کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے سے قصبے سے ایک بڑی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ تمام مسلم برادریوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آل انڈیا مومن کا نفرنس اور راشٹریہ مسلم مورچه نیز انجمن معین الطلباء کے اشتراک سے ہونے والے اس اجلاس عام کے لیے میری تمام تر نیک خواہشات ہیں اور شہریان مالیگاؤں کی تمام مسلم برادریوں سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر اتحاد و اجتماعیت کا مظاہرہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)