مالیگاؤں ضلع ڈیکلریشن کے لیے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہم شکر گزار ہیں

0


 یوم مئی کے موقع پر مہاراشٹر کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر میں اور 22 ضلع ڈیکلر کیا ہے،جس میں ساکنین مالیگاؤں کی دیرینہ خواہش یعنی ' مالیگاؤں ضلع ' کو بھی شامل کیا ہے۔ہم ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر اور تمام اراکین وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی ، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس جی، ناسک ضلع پالک منٹری دادا بھوسے اور منتری منڈل کے تمام اراکین کے ممنون و مشکور ہیں۔

آج سے 43 سال قبل مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم عبدالرحمن انتولے نے مالیگاؤں کے سابق صدر بلدیہ مرحوم حاجی شبّیر احمد کی ایما پر مالیگاؤں کو ضلع دیکلڑ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،مگر آپ کو وزیر اعلیٰ کی کرسی سے بے دخل کر دیا گیا اور مالیگاؤں ضلع کا خواب ، خواب ہی رہا۔

اس کے بعد مالیگاؤں کو ضلع بنانے کے لیے کافی سیاسی افراد نے کوشش کی، مگر یہ خواب، خواب ہی رہا۔



مالیگاؤں کے ہر دلعزیز ایم ایل اے شری دادا بھوسے نے مالیگاؤں کو ضلع بنانے کے لیے مہاراشٹر کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جي کو اگست 2022 کے مالیگاؤں دورے پر مالیگاؤں کو ضلع بنانے پر اپنا پورا زور لگا دیا، جس کے بدلے میں یکم مئی کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پورے مہاراشٹر میں 22 نئے ضلع کا اعلان کر دیا،جس میں مالیگاؤں ضلع کا بھی شمار ہے۔

مالیگاؤں کو ضلع بنانے کی تمام تر کاروائی زور شور سے جاری ہے، اور بہت جلد مالیگاؤں ضلع کا اعلان ہو جائے گا۔

ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل مہاراشٹر کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس ، ناسک کے پالک منتری شری دادا بھوسے کے بہت بہت شکر گزار ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ بہت جلد مالیگاؤں کو ضلع کا اعلان کر کے اس ایک فل فلیج ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔

اہلیان مالیگاؤں سے بھی ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل مؤدبانہ گزارش کرتا ہے کہ ،وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ اور ناسک کے پالک منتری شری دادا بھوسے کو مبارکبادی  کا پیغام دیں۔

پرنس سماچار 9370664181

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)